کون بنے گا مئیر نیویارک؟ ممدانی، کومو اور سلوا میں پہلا انتخابی مباحثہ 16 اکتوبر کو ہوگا
Who Will Be NYC Mayor? Mamdani, Cuomo, and Sliwa Face Off in First Debate on October 16
مباحثے میں ڈیموکریٹک امیدوار زوہران ممدانی، آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلوا شریک ہوں گے
نیویارک (اردو نیوز) نیویارک سٹی انتخابی مہم فنانس بورڈ نے مئیر کے الیکشن کے سلسلے میں پہلے مباحثے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ مباحثہ 16 اکتوبر بروز جمعرات شام 7 بجے (امریکی وقت) ہوگا جس کی میزبانی ڈبلیو این بی سی (WNBC) کرے گا۔ اس مباحثے میں ڈیموکریٹک امیدوار زوہران ممدانی، آزاد امیدوار اینڈریو کومو اور ریپبلکن امیدوار کرٹس سلوا شریک ہوں گے۔
فنانس بورڈ کے مطابق یہ مباحثے نومبر 4 کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ووٹرز امیدواروں کے منشور اور موقف سے براہِ راست آگاہی حاصل کر سکیں۔ تمام اہل امیدواروں کی شرکت اسٹیج کے لیے مقررہ معیار پورا کرنے پر لازم ہے۔
دوسرا مباحثہ 22 اکتوبر کو NY1 کے تعاون سے ہوگا، جس میں بھی یہی تین امیدوار شامل ہوں گے۔ فنانس بورڈ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی نشست پر کم از کم دو امیدوار اہلیت کے معیار پر پورا نہ اترے تو اس نشست کے لیے مباحثہ منعقد نہیں ہوگا۔
کمپٹرولر اور پبلک ایڈووکیٹ کی نشستوں کے لیے کوئی سرکاری مباحثہ نہیں ہوگا کیونکہ امیدوار مقررہ اہلیت پر پورا نہیں اتر سکے۔ پریس رسائی کے حوالے سے مزید تفصیلات اس ہفتے کے آخر میں جاری کی جائیں گی۔
Who Will Be NYC Mayor? Mamdani, Cuomo, and Sliwa Face Off in First Debate on October 16



