پاکستاناوورسیز پاکستانیز

خورشید احمد بھلی کی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے خصوصی ملاقات

عثمان بزدار کوامریکہ میں بسنے والی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ،ان کی ملک و قوم کے لئے خدمات کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ملکی تعمیر وترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا ، خورشید بھلی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا

لاہور (اردو نیوز )پاک امریکن کنٹریکٹر ایسویسی ایشن کے صدر خوشید احمد بھلی نے یہاں لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے خصوصی ملاقات کی ۔ اس موقع پر سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب سعید احمد بھلی جو کہ خورشید احمد بھلی کے چھوٹے بھائی بھی ہیں ، بھی موجود تھے ۔ملاقات کے دوران خورشید احمد بھلی نے امریکہ میں بسنے والی اوورسیز پاکستانی کمیونٹی ،ان کی ملک و قوم کے لئے خدمات کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اوورسیز کمیونٹی تحریک انصاف کی حکومت اور وزیر اعلیٰ عمران خان کی جانب سے اوورسیز کمیونٹی کے لئے کئے جانیوالی اقدامات کو نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔
دریں اثناءملاقات میں سعید احمد بھلی نے وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کو حلقہ میں ترقیاتی فنڈز کی جلدازجلد فراہمی اور مختلف سڑکوں کی تعمیرات کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا اور کہا کہ حلقے میں تعمیر و ترقی کے کاموں کو اولین بنیادوں پر شروع کروایا جائے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی تعمیر وترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا جبکہ خورشید احمد بھلی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو خراج تحسین پیش کیا اور ہر پاکستانی کوبلا تفریق ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کو ایک انقلابی قدم قرار دیا۔

Related Articles

Back to top button