پاکستان

پاکستانی قونصل جنرل لاس اینجلس عبدالجبار میمن انتقال کر گئے

مرحوم گذشتہ تین سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور زیر علاج تھے ، طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہو سکے

لاس اینجلس (اردونیوز ) پاکستانی قونصل جنرل لاس اینجلس عبدالجبار میمن انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ کولن کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور گذشتہ کچھ عرصے سے زیر علاج تھے ۔ ان کی طبعیت کی خرابی کی وجہ سے انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔
عبدالجبار میمن کی نماز جنازہ لاس اینجلس میں ادا کی جائے گی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں ہی سپرد خاک کر دیا جائیگا۔ مرحوم کو تعلق سندھ کے علاقے ٹنڈو جام سے تھا اور وہ تقریباً سات سالوں سے قونصل جنرل رہے جو کہ کسی بھی قونصل جنرل کی لاس اینجلس میں تعیناتی کا سب سے بڑا عرصہ ہے ۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی اور سفارتکاروں نے عبدالجبار میمن کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button