پاکستان

نیویارک سٹی میں کورونا ویکسین جون تک عام دستیاب ہوگی ، مئیر ڈبلازیو

اگر کوئی ایمرجنسی نہیں تو سفر کرنے سے ہر ممکن گریز کریں،ویکسین کی ایک مقررہ وقت پر عام دستیابی ممکن ہو جائے گی ، ویکسین لگوانے کے بعد محفوظ سفر کریں

نیویارک (اردونیوز ) مئیر بل ڈبلازیو نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران ہم سب کو محتاط رہنا چاہئیے ۔ جب تک ویکسین کی عام دستیابی ممکن نہیں ہو جاتی، اس وقت تک ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی سمیت تمام گائیڈ لائینز کا خیال رکھنا ہوگا۔ نیویارک سٹی میں ویکسین کی عام دستیابی جون تک ممکن ہو جائے گی ۔ میں ویکسین لینے کے لئے تیار ہوں ۔ ڈاکٹرز فیصلہ کریں گے کہ انتظار کرنے والوں کی لائن میں میری باری کب آئے گی ۔
ایک سوال کے جواب میں مئیر نے کہاکہ اگر کوئی ایمرجنسی نہیں تو سفر کرنے سے ہر ممکن گریز کریں ۔ کورونا کی ویکسین آگئی ہیں ۔ یہ ویکسین کی ایک مقررہ وقت پر عام شہریوں کےلئے بھی دستیابی ممکن ہو جائے گی ۔ ویکسین لگوانے کے بعد خود کو اور اپنے اہل خانہ کو اس وبا سے محفوظ رکھیں ۔ اس کے بعد سفر کریں تو وہ سفر زیادہ محفوظ ہو گا۔
لندن کی پروازوں کے بارے میں مئیر نے کہا کہ مجھے تشویش ہے ۔ اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام کرنے چاہئیے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت کورونا کی دوسری لہر کا سامنا کرنا پڑرہے ہیں ۔ ہم ہدف ہے کہ جنوری میں مڈل سکول کو کھول دیں لیکن اس کا انحصار ، کورونا کیسوں میںاضافے یا کمی کی تعداد پر ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں مئیر نے کہا کہ ”موڈیرناویکسین“بھی نیویارک میں دستیاب ہو گی ۔ہمیں 25ہزار ”موڈیرنا ویکسین “ کی ڈوز مل چکی ہیں ۔
مئیر بل ڈبلازیو نے کہا کہ اگر کورونا کیسوں کی تعداد میںمسلسل اضافہ ہو تا رہا تو صورتحال باعث تشویش ہو گی ۔ اگر ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا تو امکان ہے کہ نیویارک میں پابندیوں میں اضافہ کیا جائے ۔ ایک اور سوال کے جواب میں مئیر نے کہا کہ کورونا ریلیف پیکج کو ”او کے“ نہیں سمجھتا ۔ جو لوگ اپنے روزگاراور کاروباروں کو محفوظ کرنے کی کوشش میں ہیں ، انہیں مدد کی زیادہ ضرورت ہے ۔ایک سوال کے جواب میں مئیر نے کہا کہ کورونا ویکسین کے حوالے سے ٹرمپ انتظامیہ کا کردار ہے جسے ہم سراہتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button