پاکستان

ڈیموکریٹس نے امیگریشن کا متبادل پلان پیش کر دیا

ڈیموکریٹس کی جانب سے سینٹ پارلیمینٹیرئین الزبتھ میک ڈونو کو امیگریشن کے حوالے سے ایک متبادل پلان بھیجا گیا ہے جس میں اسی لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل سٹیٹس دینے کےلئے تجویز کیا گیا ہے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی سینٹ میں موجود ڈیموکریٹس امریکہ میں موجود لاکھوں کی تعداد میں موجود مخصوص غیر قانونی تارکین وطن کو صدر بائیڈن کے معاشی ایجنڈے کے سلسلے میں کی جانیوالی کوششوں کے ساتھ لیگل سٹیٹس دینے کے لئے سرگرم عمل ہیں ۔ اس سلسلے میں سینٹ ڈیموکریٹس کی جانب سے پہلے مرحلے میں جو امیگریشن پلان تجویز کیا گیا تھا ، اسے سینٹ پارلیمینٹیرئین کی جانب سے قواعد و ضوابط کی مد میں مسترد کر دیا گیا تھا تاہم ، سینٹر ڈک ڈربن کے مطابق ، اب سینٹ ڈیموکریٹس کی جانب سے امیگریشن کے حوالے سے پلان بی پیش کر دیا گیا ہے ۔
رپورٹس کے مطابق ڈیموکریٹس کی جانب سے سینٹ پارلیمینٹیرئین الزبتھ میک ڈونو کو امیگریشن کے حوالے سے ایک متبادل پلان بھیجا گیا ہے جس میں اسی لاکھ غیر قانونی تارکین وطن کو لیگل سٹیٹس دینے کےلئے تجویز کیا گیا ہے ۔اس پلان کے تحت لیگل سٹیٹس حاصل کرنے والے تارکین وطن ، امریکی شہریت کےلئے بھی اہل قرار پائیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لئے امریکہ میں سب سے زیادہ پڑھے جانیوالے اردو نیوز کے آن لائن ایڈیشن کو وزٹ کرتے رہیں

صفحہ اول

نوٹ: اردو نیوز کی تمام خبریں اور رپورٹس کو کاپی رائٹس کا تحفظ حاصل ہے ۔ اردو نیوز کی رپورٹس اور خبروں کی بلا اجازت اشاعت ، قانوی چارہ جوئی کی مد میں آسکتی ہے

Senate Democrats are trying a second time to provide millions of undocumented immigrants a chance to gain legal status

 

Khan Law Office New York

 

Related Articles

Back to top button