پاکستاناوورسیز پاکستانیز

برونکس میں درویش ایڈلٹ ڈے کئیر کے زیر اہتمام پہلی عظیم الشان محفل میلاد ﷺ

نبی کریم ﷺ سب جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے ۔آپ نے انسانیت ، خلوص اور محبت کا درس دیا اور اعلیٰ ترین انسانی اقدار کو اپنانے کا حکم دیا

اسلامی سکالر اویو ٹیوبر ایس کیو نے سیرت النبی ﷺ پر انگریزی میں خطاب سے محفل میں رقت طاری کردی ،برونکس کے عظیم خان ، عرفان مغل اور ملک خالد نے نعت رسول مقبول پیش کر کے سماں باندھ دیا
ہمیں اپنی نسلوں کو اور دیگر کمیونٹیز کو نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور آپ کی تعلیمات کے اہم پہلوو¿ں سے آگاہ کرنا چاہئیے ، محفل میلاد النبی ﷺ سے علماءکرام اور مقررین کے خطابات

محفل میلاد میں نعت خوانان نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نعت کی صورت میں نذرانہ اور ہدئیہ عقیدت پیش کیا، محفل میلاد تمام وقت درود و سلام سے گونجتی رہی ، خصوصی دعا بھی کی گئی۔

درویش ایڈلٹ ڈے کیئر اور درویش کمیونٹی ہیلپ سنٹر کے افتخار بٹ نے مہمانوں کو خوش آمدید رہا، خالد نیازی ، حاجی مختار، ملک خالد اعوان ،حسنی بھائی، جمال خان ،اے بی ملک ، راجہ شریف ، عبد القادر، جاوید مرزا ،سسٹر فوزیہ قریشی ، سسٹر عالیہ اور طاہرہ نذیر نے محفل میلاد کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا

نیویارک ( اردو نیوز ) برونکس میں درویش ایڈلٹ ڈے کیئر اور درویش کمیونٹی ہیلپ سنٹر کے زیر ااہتمام جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پہلی خصوصی تقریب و محفل میلاد منعقد ہوئی ۔ جس میں برونکس میں مقیم عاشقان رسول نے بڑی تعداد شرکت میں شرکت کی ۔محفل میلادالنبی ﷺ کے شرکاءکو درویش ایڈلٹ ڈے کئیر سنٹرکے روح رواں افتخار بٹ نے سنٹرکے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ درویش کمیونٹی سنٹر کے قیام کا مقصد کمیونٹی کو سٹیٹ اور سٹی کی جانب سے سہولیات فراہم کرنا مقصود ہے ۔اسکے سے تو ساتھ کمیونٹی ہیلپ سنٹر میں مذہبی ، سماجی اور ادبی تقریبات کا انعقاد بھی شامل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کی یہ پر نور محفل میلاد النبی ﷺاسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ یہ اللہ رب العزت کااحسان اور کرم ہے کہ اس با برکت محفل کا انعقاد اس سنٹر میں ہو رہا ہے۔

محفل میلاد کا با قاعدہ آغاز قاری ابراہیم رو¿ف کی تلاوت سے ہوا ۔برونکس میں مقیم معروف نعت خوانان عظیم خان ، عرفان مغل ، ملک خالد اعوان نے بار گاہ رسالت ﷺ میں نعت کی شکل میں نذرانہ و ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔

تقریب سے معروف اسلامی اسکالر اور یوٹیو پر ایس کیو ( S.Q.)نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام انسانیت کی بھلائی اللہ اور اسکے رسول کریم ﷺ کے احکامات اور تعلیمات پر عملدرامد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے احکامات ، احکامات الٰہی کی روشنی میں ہیں ۔ ان پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ ہماری زندگی میں ہر لمحے میں ہماری رہنمائی کر سکتے ہیں ۔ انہیں ہمیشہ پیش نظر رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر وقت ذکر الٰہی میں مصروف ہونا چاہئیے اور نبی کریم ﷺ پر درود و سلام بھیجنا چاہئیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس افرا تفری کے دور میں سکون قلب کا بھی واحد ذریعہ ذکر الٰہی اور نبی کریم ﷺ پر درو د و سلام بھیجنے سے ہی مل سکتا ہے ۔

معروف سکالر ایس کیو کے انگریزی خطاب نے محفل میلاد میں سماں باندھ دیا اور حاضریں پر سحر طاری کر دیا۔انہوں نے آقا کریم ﷺ کی تعلیمات کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی ۔
مولانا عبدالقادرینے اپنے خطاب میں کہا کہ کائنات کے پہلے اجتماع ارواح عالم سے اللہ تعالیٰ نے اپنے رب میرے کا قول و اقرار لیتے ہوئے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ میرے کہ آخری نبی ﷺکی اطاعت اور خوش نودی میں میری رضا ہے۔
قبل ازیں درویش ہیلپ سنٹر کے طاہر خان نے تقریب کی نظامت کرتے ہے کیا کہ نیویارک میں ہم ایک ساتھ مل کر رہ رہے ہیں ۔ اس شہر ہر مذہب کے لوگ ساتھ ساتھ رہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں ہماری دوسری اور تیسری نسل پروان چڑھ رہی ہے ۔ ہمیں اپنی نسلوں کو اور دیگر کمیونٹیز کو نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ اور آپ کی تعلیمات کے اہم پہلوو¿ں سے آگاہ کرنا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ سب جہانوں کے لئے رحمت بن کر تشریف لائے ۔آپ نے انسانیت ، خلوص اور محبت کا درس دیا اور اعلیٰ ترین انسانی اقدار کو اپنانے کا حکم دیا۔
طاہر خان نے مزید کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اور دین اسلام کے احکامات صرف امت مسلمہ کے لئے ہی نہیں بلکہ کل انسانیت کے لئے ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ کہا گیا ہے کہ ہم انسانوں میں سے بہتر وہ ہے کہ وہ دوسرے انسانوں کے لئے بہتر ہے ۔

محفل میلاد کے آخر میں افتخار بٹ نے علماءکرام، نعت خوانان اور مہمانوں کا شکرئیہ ادا کیا، انہیں عظیم الشان محفل میلاد النبی ﷺ پر مبارکباد دی ۔افتخار بٹ نے درویش اڈلت ڈے کئیر سنٹر اور درویش ہیلپ سنٹر کی انتظامیہ کے ارکان خالد نیاز، ملک خالد اعوان ، حاجی مختار، حسن بھائی ، اے بی ملک ، جمال خان ، راجہ شریف، عبدالقادر،جاوید مرزا، سسٹر فوزیہ ، سسٹر عالیہ اور گلزار مدینہ کے اشتیاق نیازی، عرفان مغل اور مکی مسجد کے جاوید مرزا کا شکرئیہ ادا کیا ۔ تقریب کے آخر میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

 

Related Articles

Back to top button