خبریں

ٹرمپ خاموشی توڑیں گے ، فلوریڈا میں اہم خطاب کریں گے

مذکورہ کانفرنس سے سابق وائس پریذیڈنٹ مائیک پینس کوبھی خطاب کی دعوت دی گئی تھی جو کہ انہوں نے قبول کرنے سے معذرت کرلی اور وہ مسلسل خاموش ہی رہیں گے

فلوریڈا (اردونیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو کہ صدارت کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد مسلسل خاموش ہیں ، اپنی خاموشی توڑیں گے اور اتوار  کو کنزرویٹو پولیٹیکل ایکشن کانفرنس کے آرلینڈو، فلوریڈا میں ہونیوالی کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے ۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کانفرنس سے سابق وائس پریذیڈنٹ مائیک پینس کوبھی خطاب کی دعوت دی گئی تھی جو کہ انہوں نے قبول کرنے سے معذرت کرلی اور وہ مسلسل خاموش ہی رہیں گے ۔سی این این کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے منتظمین کوشش کررہے ہیں کہ وہ مائیک پینس کو خطاب کے لئے رضا مند کریں ۔مائیک پینس کی جانب سے خطاب سے معذرت کی خبر سب سے پہلے پولیٹیکو نے دی تھی ۔

تازہ ترین خبریں اور معلومات کے لئے اردو نیوز وزٹ کرتے رہیں ۔۔۔ www.urdunewsus.com
۔

Related Articles

Back to top button