پاکستاناوورسیز پاکستانیز

فیڈرل ہیلتھ ٹاسک فورس کے چئیرمین ڈاکٹر علی فرحان کا دورہ نیویارک، شیخ سہیل کا استقبالیہ

ڈاکٹر علی فرحان کے اعزا زمیں دئیے گئے عشائیہ میں ڈاکٹر افضل نیاز کی بھی خصوصی شرکت، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے میڈیکل ایجوکیشن سمیت اہم کمیونٹی امور کے بارے میں بتایا گیا

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت شیخ سہیل کی جانب سے امریکہ کے دورے پر آئے ”فیڈرل ہیلتھ ٹاسک فورس“ کے چئیرمین ڈاکٹر علی فرحان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ لانگ آئی لینڈ میں دئیے گئے عشائیہ میں کارڈئیک سرجن ڈاکٹر افضل نیاز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی ۔ شیخ سہیل اورجمیکا ہسپتال اور بیل ویو ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر افضل نیاز کی جانب سے ڈاکٹر علی فرحان کو نجی دورے پر امریکہ آمد پر خوش آمدید کہا گیا۔ سہیل شبیر کی جانب سے ڈاکٹر علی فرحان کو پاکستان میں وفاقی سطح پر قائم کی جانیوالی نیشنل ہیلتھ ٹاسک فورس کا چئیرمین مقرر ہونے پر مبارکباد بھی دی گئی۔

Shaikh Suhail hosted a dinner in honor of Dr Ali Farhan Chairman Federal Task Force Pakistatan During his visit to New York (Photo: Urdu News)
Shaikh Suhail hosted a dinner in honor of Dr Ali Farhan Chairman Federal Task Force Pakistatan During his visit to New York (Photo: Urdu News)

عشائیہ میں غیر رسمی بات چیت کے دوران چئیرمین نیشنل ٹاسک فورس پاکستان کو امریکہ میں بسنے والی پاکستانی امریکن کمیونٹی کے اہم معاملات ، پاکستان سے میڈیکل سٹوڈنٹس کی اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں امریکہ آمد سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کیا گیا ۔ ڈاکٹرفرحان علی کو امریکہ سے پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کےلئے جانیوالے اوورسیز پاکستانیوں کے معاملات کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

ڈاکٹر علی فرحان کی جانب سے شیخ سہیل سمیت کمیونٹی کی جانب سے کی جانیوالی پذیرائی اور عزت افزائی پر شکرئیہ ادا کیا گیا۔ڈاکٹر علی فرحان کا کہنا تھا کہ پاکستانی امریکن سمیت اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میڈیکل کی تعلیم کے سلسلے میں آنیوالے طلباءکو پاکستان میں ہر قسم کی مددو معاونت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے امریکہ آنے والے میڈیکل سٹوڈنٹس اور میڈیکل گریجویٹس کے بعض معاملات بھی ان کے علم میں لائے گئے ہیں ، وہ ان معاملات کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کریں گے اور جہاں بھی ممکن ہوا، اپنا کردارادا کریں گے ۔

ڈاکٹر علی فرحان امریکہ کا نجی دورہ مکمل کرکے کراچی (پاکستان ) روانہ ہو گئے ۔

 

Related Articles

Back to top button