بین الاقوامی

فرزانہ راجہ کو اشتہاری قراردینے کی کاروائی شروع

فرزانہ راجا نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے، جج نے ریمارکس دیے کہ فرزانہ راجا کو اگر مستقل استثنیٰ چاہیے تو ایک بار عدالت میں پیش ہونا پڑے گا

اسلام آباد (اردو نیوز ) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئرپرسن فرزانہ راجہ کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مبینہ کرپشن کے ریفرنس میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔اس سلسلے میں احتساب عدالت نے فرزانہ راجا کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔فرزانہ راجا کی احتساب عدالت میں مسلسل عدم پیشی پر جج اصغر علی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ریفرنس دائر ہوا ہے
فرزانہ راجا ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ فرزانہ راجا نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کی ہے۔اس پر جج نے ریمارکس دیے کہ فرزانہ راجا کو اگر مستقل استثنیٰ چاہیے تو ایک بار عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔

Related Articles

Back to top button