بین الاقوامی

فاطمہ باریاب کا جیکسن ہائٹس، کوینز سے کونسل وومین کا الیکشن لڑنے کا اعلان

سینٹ جانز یونیورسٹی سے بائیولوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کرنیوالے فاطمہ طاریاب کمیونٹی سے اپنی کامیابی کے لئے ایک ڈالر، ایک گھنٹہ وقت اور ایک ووٹ چاہتی ہیں

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی جواں سال کالج گریجویٹ فاطمہ باریاب نے نیویارک کے علاقے جیکسن ہائٹس نے کونسل وومین کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ واضح رہے کہ جیکسن ہائٹس ، نیویارک میں جنوبی ایشیائی کمیونٹیز پاکستانی ، انڈین اور بنگلہ دیشی کمیونٹیز کا گڑھ ہے ۔ اس علاقے کے کونسل ڈسٹرکٹ سے ڈینیل ڈروم اپنی ٹرمز پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہو رہے ہیں اور اس اوپن سیٹ پر آئندہ سال ہونیوالے سٹی کونسل کے الیکشن میں فاطمہ بار یاب میدان میں سامنے آگئی ہیں ، وہ نیویارک سے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے سٹی کونسل کے الیکشن میں پہلی جوا ں سال امیدوار کے طور پر سامنے آئی ہیں ۔
فاطمہ باریاب جو کہ جیکسن ہائٹس پر جنوبی ایشیائی سمیت امیگرنٹس کمیونٹیز کی خدمت میں پیش پیش تنظیم SUKHIکی بانی چئیرپرسن شازیہ کوثراور کمیونٹی رہنما آغا صالح کی صاحبزادی ہیں ، کی جانب سے اپنی انتخابی مہم کا پہلا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کمیونٹی سے کہا ہے کہ وہ ان سے صرف ایک ڈالر، ایک گھنٹہ وقت اور ایک ووٹ چاہتی ہیں۔

Fatima Baryab Jackson Heights, New York
Fatima Baryab

پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی(اے پی پیک ) کے ڈیموکریٹک اسمبلی مین کے فاتح امیدوار زوہروان ممدانی کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فاطمہ بار یاب کا کہنا تھا کہ ہمارے سٹی کونسل ڈسٹرکٹ میں امیگرنٹ کمیونٹیز کی تعداد میں اتنا اضافہ ہو گیا ہے کہ اب انہیں سٹی کونسل میں اپنا نمائندہ نہیں بلکہ خود نمائندگی کرنا ہو گی تاکہ لوگوں کی موثراور فعال نمائندگی کو ممکن بنایا جا سکے ۔
فاطمہ باریاب نیویارک میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے سینٹ جان یونیورسٹی میں بائیالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کی ۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے ڈاکٹر بننے کی بجائے قانون و پالیسی ساز بننے کا فیصلہ اس لئے کیا تاکہ عام عوام کی خوشحالی اور ا ن کی زندگیوں میں ایک خوشگوار تبدیلی کو ممکن بنا سکوں اور پورے کیرئیر میں یہی میرا نصب العین ہوگا۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی کی جانب سے فاطمہ بار یاب کی سیاسی میدان میں آمد کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ کمیونٹی قائدین کا کہنا ہے کہ ہمیں اس الیکشن میں فاطمہ باریاب کی نہیں ، بلکہ ہم سب کی کامیابی کو یقینی بنانا ہے اور ایسا تبھی ممکن ہوگا کہ اگر ہم میں کوئی ایک سٹی کونسل میں پہنچے ۔

Fatima is a born New Yorker. She graduated from St. John’s University, where she received her Bachelor’s Degree in Biology.Fatima made the bold decision to leave her medicine career behind; instead she has decided to become a lawmaker to reclaim democracy, human dignity, and prosperity in NYC for Muslims Americans.

Related Articles

Back to top button