بین الاقوامی

واشنگٹن میں فواد چوہدری کے اعزاز میں استقبالیہ منسوخ

تقریب کو کرونا وائرس کے خطرات اور امریکی حکومت کی جانب سے دس سے زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی کے پیش نظر منسوخ کیا گیا

واشنگٹن ڈی سی (اردو نیوز ) وفاقی وزیر ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے اعزاز میں میری لینڈ میں دئیے جانیوالا استقبالیہ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ کرونا وائرس کے پھیلاو¿ اور امریکی حکومت کی جانب سے دس سے زائد لوگوں کے اجتماع پر پابندی کے پیش نظر منسوخ کیا گیا ۔ فواد چوہدری ، کینیڈا کے دور ے کے بعد واشنگٹن پہنچے ہیں ۔ وہ وہاں دن قیام کے بعد نیویارک آئیں گے ۔ نیویارک میں بھی ان کے اعزاز میں منعقد ہونیوالی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button