پاکستانخبریں

شہباز شریف کی سفارتکاروں کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ

اس قدرتی آفت کے موقع پر عالمی برادری کو آگے بڑھ کر متاثرین سیلاب کی مدد کرنی چاہئیے، شہباز شریف

اسلام آباد (اردو نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی اسلام آباد میں مختلف ممالک کے سفراء سے ملکی سیلابی صورتحال پر ہنگامی ملاقات*

*پاکستان میں گزشتہ تیس سال کی ریکارڈ بارش ہوئی. وزیرِ اعظم*

*13 جون کے بعد سے اب تک سیلابی ریلوں میں 900 سے زائد لوگ لقمہ اجل بنے. وزیرِ اعظم*

*1300 سے زائد افراد زخمی اور تقریباً آٹھ لاکھ مویشی سیلاب کی نذر ہوئے. وزیرِ اعظم*

*گھروں، املاک اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصان کا ابتدائی تخمینہ اربوں روپے لگایا گیا ہے. وزیرِ اعظم*

*مجموعی طور پر اب تک سیلاب سے متاثرین کی تعداد 3 کروڑ 30 لاکھ ہے. وزیرِ اعظم*

*پاکستان موسمیاتی تبدیلی میں متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے. وزیرِ اعظم*

*جبکہ پاکستان کا کاربن گیسوں کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے. وزیرِ اعظم*

*حکومت سیلاب زدگان کے فوری ریسکیو کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے. وزیرِ اعظم*

*متاثرین کو فوری طور پر فلڈ ریلیف کیش پروگرام کے تحت 25 ہزار فی خاندان فراہم کیا جا رہا ہے. وزیرِ اعظم*

*متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء اور خیموں کی فراہمی کی حتہ المکان کوششیں کی جارہی ہیں. وزیرِ اعظم

*اتنی بڑی تعداد میں متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء، ادویات، خیموں کی فراہمی ایک بڑا  چیلنج ہے. وزیرِ اعظم*

*انفراسٹرکچر کی تباہی متاثرین تک امداد پہنچانے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے. وزیرِ اعظم*

*پاکستان اپنی معاشی مشکلات کے باوجود سیلاب متاثرین کی ترجیحی بنیادوں پر امداد کو یقینی بنا رہا ہے. وزیرِ اعظم*

*بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور تنظیموں کی طرف سے تعاون کیلئے مشکور ہیں. وزیرِ اعظم*

*اس قدرتی آفت میں دنیا بھر کے ممالک کو سیلاب زدہ لوگوں کی مدد کیلئے آگے بڑھنا چاہیئے. وزیرِ اعظم*

*متاثرین کو خیمے، مچھر دانیاں، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات کی فراہمی کیلئے دوست ممالک اور عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست ہے. وزیرِ اعظم*

ملاقات میں آسٹریلیاء، چین، جاپان، کویت، جنوبی کوریا، ترکی متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے سفراء کی شرکت

جرمنی، بحرین، یورپی یونین، فرانس، اومان، قطر، یونائیٹڈ کنگڈم اور سعودیہ عرب کے سفراء بھی ملاقات میں شریک.

ملاقات میں شرکاء کو NDMA کی جانب سے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور حکومت کی ریسکیو اور ریلیف کاروائیوں کے حوالے سے آگاہ کیا گیا.

ملاقات میں وزارتِ اقتصادی امور اور وزارتِ خزانہ کی طرف سے حکومت کے فوری ریسکیو اور ریلیف اقدامات اور گزشتہ روز ڈونرز کانفرنس کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی.

اجلاس کو وزراتِ اطلاعات و نشریات کی طرف سے سیلاب زدہ علاقوں اور متاثرین کی وڈیو بھی دکھائی گئی.

اجلاس کے شرکاء نے حکوت کی سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے اقدامات کی تعریف کی اور مختلف ممالک کے سفراء نے وزیرِ اعظم کو سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں شروع کرنے کے بارے آگاہ کیا.

Related Articles

Back to top button