بین الاقوامیخبریں

جنرل باجوہ کا ریٹائرمنٹ کے بعد گمنامی کی دنیا میں گم ہونے کا اعلان

میں عنقریب گمنامی میں چلا جاوں گا لیکن فوج سے میرا روحانی تعلق ہمیشہ قائم رہے گا، جنرل عاصم کو مبارکباد، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی ( اردو نیوز ) پاکستان آرمی کے سبکدوش ہونیوالے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی جی ایچ کیو میں تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ تعلق میرے لیے باعث فخر ہے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد میں گمنامی میں چلاجاو¿ں گا ۔ تاہم مسلح افواج سے میرا روحانی رشتہ ہمیشہ قائم رہیگا۔جنرل عاصم منیر کو سپہ سالار بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، جنرل عاصم منیر حافظ قران اور باصلاحیت افسرہیں۔ امید ہے جنرل عاصم منیر کی تعیناتی مثبت ثابت ہوگی۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ میرے 6 سالہ دور میں دہشت گردی سے لیکر ہر مشکل میں فوج نے میری آواز پر لبیک کہا، فوج میں خدمات کا موقع دینے پر اللہ کا مشکور ہوں، فوج کی کامیابی کے لیے دعاگوہوں۔

Related Articles

Back to top button