پاکستانامیگریشن نیوز

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ امریکہ

جنرل قمر جاوید باجوہ کی اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقاتیں، واشنگٹن ڈی سی میں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ دنوں میںبھی جاری رہے گا

جنرل قمر جاوید باجوہ نے اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد ان کی اہم ملاقاتیں امریکی دارالحکومت میں ہورہی ہیں اوران ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکہ کے تقریباً ایک ہفتے کے دورے پر ہیں ۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے اقوام متحدہ کے حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس کے بعد ان کی اہم ملاقاتیں امریکی دارالحکومت میں ہورہی ہیں اوران ملاقاتوں کا سلسلہ آئندہ دنوں میںبھی جاری رہے گا۔
جنرل باجوہ ایسے وقت پر امریکہ کا دورہ کررہے ہیں کہ جب ان کی عہدے سے ریٹائرمنٹ یا توسیع کے حوالے سے خبروں اور قیاس آرائیوں کا سلسلہ عروج پر ہے ۔ڈان اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی کہ جنرل باجوہ امریکہ کے دورے پر ہیں ، تاہم ان کے دورے کی تفصیلات بیان کرنے سے گریز کیا گیا ۔

دریں اثناءپاکستان کی مسلح افواج کے ادرے آئی ایس پی آر کی جانب سے جنرل باجوہ کی نیویارک میں اقوام متحدہ میں یو این سیکرٹری جنرل کے ایڈوائزر برائے ملٹری امور جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی پریس ریلیز اور تصاویر جاری کی گئیں جس سے ان کی نیویارک میں مصروفیات سامنے آئیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی بنیادی اقدار کو فروغ دینے اور بحران پر ردعمل میں اقوام متحدہ کے فوجی مشیر کے دفتر کے کردار کو سراہا، اس موقع پر یواین ملٹری ایڈوائزر نے بھی یواین امن مشن میں پاکستان کی شراکت اور انسداد دہشت گردی میں غیرمعمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابقیواین ملٹری ایڈوائزر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان میں سیلاب سے ہوئی تباہی پر دکھ کا اظہارکیا اورسیلاب متاثرین کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر نے سیلاب متاثرین کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس ملاقات میں جنرل باجوہ کے ہمراہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم بھی موجود تھے ۔

اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ جن باجوہ واشنگٹن میں امریکی افواج کی سنٹرل کمان کے سربراہ سمیت اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آرمی چیف کےساتھ مسلح افواج کے اعلیٰ سطحی حکام بھی ہمراہ ہیں ۔

General Qamar Javed Bajwa US Visit

Related Articles

Back to top button