اوورسیز پاکستانیز

گلگت بلتستان اور پاکستان میں سیاحت:نیویارک میں یکم فروری کو بڑی تقریب کا اعلان

سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے زیر اہتمام ہونیوالی تقریب میں گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون، سفیر منیر اکرم ، سفیر اسد مجید خان ، قونصل جنرل عائشہ علی شریک ہونگی

تقریب میں پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں سیاحت کے مواقع کے بارے میں آگاہی دی جائے گی ، قیمتی پتھروں اور ثقافت کی نمائش بھی کی جائے گی
تقریب کے اہتمام میں نسیم گلگتی، سید مومن شاہ ، محمد اسحاق، دیدار کریم ، مشتاق میر، سعید خان، سفیدہ بیگم، زہراءہنزائی اور طاہرہ نادر سمیت دیگر ساتھی کلیدی کردار ادا کررہے ہیں

نیویارک(اردو نیوز)سوی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے زیر اہتمام حسب روایت ہر سال ہونیوالے سالانہ پروگرام کو اس سال پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور امریکی عوام میں آگاہی کے نام کر دیا گیا ہے۔ اس سال یوم گلگت بلتستان یکم فروری کو کوینز بلیوارڈ، کوینز (نیویارک) پر واقع اگرہ پیلس میں منعقد ہوگا۔
سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے رہنما نسیم گلگتی کے مطابق اس سال منعقد ہونیوالے پروگرام کو عظیم الشان طریقہ سے منایا جائے گا جس میں گلگت بلتستان کے گورنر راجہ جلال حسین مقپون،اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم ،واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سفیر اسد مجید خان اور پاکستانی قونصل جنرل نیویارک عائشہ علی سمیت اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ تقریب میںپاکستان بالخصوص گلگت بلتستان میں سیاحت کے نادر مواقع کے بارے میں آگاہی دی جائے گی اور قیمتی پتھروں اور ثقافت کی نمائش بھی کی جائے گی ۔ سیاحت کے اعتبار سے شاندار محل و قوع اور جغرافیائی اہمیت کے حامل پاکستان کے پانچویں صوبے کی سیاحت کے فروغ کے حوالے سے خصوصی نمائش کاخاص اہتمام بھی کیاجائے گا۔
سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے روح رواح نسیم گلگتی نے کہا کہ پروگرام کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا پروگرام ہر اعتبار سے یادگار اور پہلی بار گلگت بلتستان کی تقریب میں اس قدر اعلیٰ شخصیات بیک وقت شرکت کریں گی۔ گلگت بلتستان سے مشہور سنگرز شا ہد اختر قلندری ، عرفان شانی اور راحیلہ بابر اپنے فن کا بے مثال مظاہرہ کریں گے۔ تقریب میں شرکت صرف دعوت نامے کے ذریعے ممکن ہوگی۔تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات کے حامل افراد کو اعزازات دیئے جائیں گے۔
تقریب کے اہتمام میں نسیم گلگتی، سید مومن شاہ ، محمد اسحاق، دیدار کریم ، مشتاق میر، سعید خان، سفیدہ بیگم، زہراءہنزائی اور طاہرہ نادر سمیت دیگر ساتھی کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔

Gilgit Baltistan Day in New York to promote tourism in Pakistan

Related Articles

Back to top button