خبریں

مکی مسجد بروکلین کے خزانچی حاجی مقصود انتقال گئے

کچھ عرصہ قبل علیل ہوئے جس کے بعد ہسپتال داخل کروایا گیا جہاں مسلسل علاج کے باوجود طبیعت بہتر نہیں ہوئی اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

نیویارک (اردونیوز ) کشمیری امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت اور نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی کی سب سے بڑی مکی مسجد کے خزانچی اور انتظامیہ کے سینئر ممبر حاجی محمد مقصود انتقال کر گئے ۔ مرحوم کچھ عرصہ قبل علیل ہوئے اور مائیمونڈیز ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔ بتایا گیا ہے کہ علالت کے دوران وہ کورونا کے مرض میں بھی مبتلا ہو گئے ۔ چند روز قبل ان کی حالت تشویشناک ہو گئی جس کی وجہ سے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا ۔ حاجی محمد مقصود چند روز زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ان کا تعلق میر پور ، آزاد کشمیر سے تھا ۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ 23فروری بروز منگل بعد نماز ظہر مکی مسجد بروکلین میں ادا کی جائے گی ۔
مرحوم گذشتہ کئی سالوں سے مکی مسجد کے خزانچی اور انتظامیہ کے سینئر ممبر تھے ۔ پاکستانی و کشمیری امریکن کمیونٹی نے حاجی محمد مقصود کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔ مرحوم کی کمیونٹی اور مکی مسجد کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Treasurer of Makki Masjid Haji Muhammad Maqsood passed away

 

Related Articles

Back to top button