خبریںاوورسیز پاکستانیز

چوہدری اکرم رحمانیہ کے صاحبزادے ڈاکٹر حمزہ اکرم کی دعوت ولیمہ

قریب میں ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین، قونصل جنرل عائشہ علی،نیویارک سپریم کورٹ کے ججج جوزف ایس پیزیٹو سمیت اہم شخصیات کی شرکت

تقریب میں اہم امریکی شخصیات کے علاوہ پاکستانی اور ساؤتھ ایشین امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکا ن نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی

ڈاکٹر حمزہ اکرم کی انتہائی خوبصورتی سے منعقد کی جانیوالی دعوت ولیمہ کے انتظامات اور لمحات یاد گار بن گئے ، کاونٹی ایگزیکٹو سمیت اہم شخصیات کی چوہدری اکرم اور ان کی فیملی کو مبارکبادیں

 

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی ممتاز سماجی ، سیاسی و کاروباری شخصیت اور ناسا کاؤنٹی نیویارک کے کاؤنٹی ایگزیکٹو کے سینئر ایڈوائزر چوہدری اکرم رحمانیہ کے صاحبزادے اور ڈپٹی اٹارنی ناسا کاؤنٹی (لانگ آئی لینڈ، نیویارک ) اٹارنی چوہدری شہریار علی کے بھائی ڈاکٹر حمزہ اکرم کی شادی کی عظیم الشان دعوت ولیمہ گذشتہ ہفتے منعقد ہوئی ۔

کوینز (نیویارک ) کے پرشکوہ ”ڈا مائی کیل ایلاگیو ہال“ میں عظیم الشان انداز میں منعقدہ اس تقریب میں ناسا کاؤنٹی ایگزیکٹو بروس بلیک مین، قونصل جنرل پاکستان عائشہ علی اور نیویارک سپریم کورٹ کے ججج جوزف ایس پیزیٹو سمیت اہم امریکی شخصیات اور پاکستانی اور ساو¿تھ ایشین امریکن کمیونٹی کی مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات اور ارکان کی سینکڑوں کی تعدادمیں شرکت کی وجہ سے تقریب نیویارک میں کمیونٹی کا ایک یاد گاراجتماع بن گی ۔

ڈاکٹر حمزہ اکرم کی دعوت ولیمہ کے اہتمام میں چوہدری اکرم رحمانیہ سمیت ان کے کی فیملی اور قریبی عزیز و اقارب چوہدری شہر یار علی،ایاز محمود،چوہدری سہیل انور رحمانیہ،چوہدری عارف،چوہدری عرفان گجراور دیگر نے خصوصی کردارادا کیا ۔

ڈاکٹر حمزہ اکرم کی دعوت ولیمہ ، شادی کی روایتی تقریبات ، پرتکلف کھانوں کی وسیع ورائٹی اور رنگا رنگ تقریبات کی وجہ سے ، ایک یاد گار تقریب میں تبدیل ہو گئی ۔مہمانوں کی ہر ممکن حد تک مہمان نوازی اور انواع و اقسام کے کھانوں سے ترواضع کی گئی ۔

تقریب میں ویلی سٹریم کے چیف آف ویلج ہیولر ہاربرڈ،کونسل وویمن لورا رائیڈر،عروج اسلام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناسا کاؤنٹی،مسٹر آئسئکر ڈی ڈیکٹو نیو یارک پولیس،سید محسن شاہ(چئیرمین ساوتھ ایشین امریکن سمال بزنس ایسوسی ایشن )،رانا عدیل ڈپٹی انسپکٹر نیویارک پولیس،کیپٹن مصباح نور،مسلم چیپلن ناسا کاو¿نٹی راشد خان ،سید اعجاز مظہر سابق ایم ڈی پی آئی اے ، ”ساسبا“(SAASBA) کے وائس چئیرمین جسبیرسنگھ،وائس چئیرمین جی ایس چاولہ،چوہدری قربان وائس چئیرمین،عادل رحمان وائس چئیرمین،ذوالفقار علیٰ چاند،چوہدری اختر باہوال،چوہدری فاروق وڑائچ، چوہدری انوار ،محمد علی سی ای او برادر ایمی ریڈری،نوید احمد،حاجی اکرم سی ای او لاہور ٹیکسٹائل،چوہدری عارف گجر ساہنوال،ملک تنویر پی ایس او ٹو ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی،نور حیات بلوچ ڈایریکٹر سینٹ پاکستان،،عثمان بھٹہ،چوہدری مظہر الحق،بوبی گجر،ڈاکٹر نعیم،وقاص بٹ،ندیم خان،شیخ ثاقب مشتاق ساقی ناروے،پروفیسر نوید غنی،چوہدری محمد عارف،طاہر اقبال،امجد فاروق ادھوال،سید اقرار نقوی،حمید مغل،شاہد چغتائی،ندیم بشیر،مسٹر محمود فلسطین،چوہدری مظہر الحق،عرفان انور،ملک عاصم،چوہدری بلال رانا ہارون،رفاقت اللہ،محمود اختر محمود روزنامہ جذبہ گجرات،جعفر عباس،چوہدری شوکت،چوہدری ساجد مرزا،چوہدری اقبال کھاریاں،ملک طارق،سید شہزاد علی شاہ،ڈاکٹر حمید،چوہدری محمد افضل سرہالی،ملک سجاد،سید خالد نقوی،چوہدری اشرف ادھوال،چوہدری پرویز ریاض،شیراز خان ،چوہدری اسد سرفراز احمد،سیف ناگر ا،ضمیر چوہدری،چوہدری پرویز ریاض، عذرا ڈار، سلمان شیخ ، جعفر عباس،نوید آفریدی،عمر آفریدی،شمشاد احمد،رفاقت اللہ،رضوان چوہدری،بوبی چاولہ،عارف چیمہ،نعمان چیمہ،ابرار جنجوعہ،طاہر اقبال،چوہدری شوکت،سید خالد نقوی،چوہدری رفیق،عاف بھٹہ،افضل محمود،جعفر عباس،نوید آفریدی،بشیر احمد،نبیل افضل،چوہدری امانت،رفاقت اختر،چوہدری اشرف،عمران بھٹی،شمشاد احمد،عبدالقادر،رانا جاوید،چوہدری رفیق،حاجی محمد انواز،چوہدری مقصود،رضا دستگیر،ملک خادم سرور،عثمان کریم،دیگر شخصیات کی بڑی تعداد شریک تھی۔

دعوت ولیمہ کی تقریب پانچ گھنٹے جاری رہی۔ اسٹیج کو خوبصورت انداز سے سجایا گیا تھا۔ چوہدری اکرم اور ان کے صاحبزادے مہمانوں کی آخری وقت تک خاطر ومدارت کرتے رہے۔

تقریب میں کینڈا،برطانیہ،پورپ اور پاکستا ن سے مہمانوں نے خصوصی شرکت کی، ہال میں خوبصورت تقریب دیکھنے کے لیے ملٹی میڈیا سکرین لگائی گئیں جبکہ تقریب میں پاکستان میں کھانے بنانے کی ماہر ڈیرہ ریسٹورنٹ کی خدمات حاصل کی گئیں ۔

 

Related Articles

Back to top button