خبریں

کورونا امدادی چیک کی رقم 2000ڈالرز بڑھانا منظور نہیں ، ریبلکن ارکان کانگریس کا اعلان

ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی جانب سے امدادی رقم دو ہزار ڈالرز مختص کرنے کا بل ہنگامی طور پر پیش کیا گیا اور اسے اتفاق رائے سے منظور کروانے کی کوشش کی گئی لیکن ریپبلکن نے اسے مسترد کر دیا

واشنگٹن ڈی سی ( اردونیوز ) ریپبلکن پارٹی کے ایوان نمائندگان میں موجود ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ انہیں صدر ٹرمپ کے یہ مطالبہ منظور نہیں کہ کورونا ریلیف پیکج میں معاشی مشکلات کے شکار امریکی عوام کی مالی امدادی کے لئے کورونا امدادی رقم چھ سو ڈالرز سے بڑھا کر دو ہزار ڈالرز کر دی جائے ۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی جانب سے امدادی رقم دو ہزار ڈالرز مختص کرنے کا بل ہنگامی طور پر پیش کیا گیا اور اسے اتفاق رائے سے منظور کروانے کی کوشش کی گئی لیکن ریپبلکن نے اسے مسترد کر دیا ۔ ڈیموکریٹس اب 28دسمبر کو فلور پر اس بل کو منظور کروانے کی کوشش کریں گے ۔
سپیکر نینسی پلوسی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ صدر اتفاق رائے سے منظور کئے جانیوالے بل پر دستخط کر دیں گے ۔

Related Articles

Back to top button