جرمنی میں اقدام قتل کا بھارتی ملزم امریکہ میں گرفتار ، امیگریشن حکام کا اعلان
یو ایس امیگریشن حکام کے مطابق سندیپ سنگھ کو سان فرانسسکو سے گرفتار کیا گیا
یو ایس امیگریشن حکام کے مطابق سان فرانسسکو سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ امریکہ میں نہ صرف غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا بلکہ جرمنی میں اقدام قتل کے ایک کیس میں مطلوب تھا
نیویارک ( اردونیوز) یو ایس امیگریشن حکام کے مطابق سان فرانسسکو سے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ امریکہ میں نہ صرف غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا بلکہ جرمنی میں اقدام قتل کے ایک کیس میں مطلوب تھا ۔ یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ( ICE) کے مطابق چالیس سالہ سندیب سنگھ کو سان فرانسسکو میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سال 2023میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا اور وہ جرمنی میں اقدام قتل کے ایک کیس میں مطلوب ہے۔
امیگریشن حکام کے مطابق ملزم کو امیگریشن حکام کی جانب سے ضروری کاروائی کے بعد ڈیپورٹ کیا جائےگا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں اب امیگرنٹس کی گرفتاری کے دوران اس امر کو بھی واضح کیا جارہا ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص امریکہ کے باہر بھی کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث رہا ہے یا نہیں ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ، امریکہ میں موجود ، مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے امیگرنٹس کے خلاف سخت کاروائی میں مصرو ف ہے ۔
نوٹ: یہ نیوز بھی پڑھیں ، امریکی کانگریس میں 70 ارب ڈالر کا امیگریشن بل ، ٹرمپ کے دستخط سے قانون بن گیا، اردو نیوز یو ایس اے



