اوورسیز پاکستانیز

اکنا ریلیف امریکہ کی37ریاستوں میں 50ہزار سکول بیگ مستحق سٹوڈنٹس میں بلا امتیاز تقسیم کرے گی

اکنا ریلیف کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر التاج الیاس، ڈائریکٹر شاہد فاروقی اور ڈائریکٹر میڈیا معوذ اسد صدیقی کا مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلا ن

بیک ٹو سکول پروگرام کے تحت اکنا ریلیف کے اس قومی پراجیکٹ پر سوا دو لاکھ ڈالرز مالیت آئے گی ، مقصد خدمت خلق ہے، خدمت خلق ہی ہماری پہچان ہونی چاہئیے

نیویارک (اردو نیوز ) مسلم امریکن کمیونٹی کی خدمت خلق میںپیش پیش معروف فلاحی و سماجی تنظیم اکنا ریلیف کی جانب سے حسب روایت اس سال بھی موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام پر اور امریکہ بھر میں سکول کھلنے سے پہلے مستحق سٹوڈنٹس میں سکول بیگ اور سکول سپلائیز تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس بات کا اعلان اکنا ریلیف کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر التاج الیاس، ڈائریکٹر شاہد فاروقی اور ڈائریکٹر میڈیا معوذ اسد صدیقی نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سکول بیگز اور سپلائیز بلاامتیاز سٹوڈنٹس میں تقسیم کی جائیں گی ۔امریکہ بھر میں 37ریاستوں میں مختلف مقامات پر یہ بیگ تقسیم کئے جائیںگے ۔ایک سوال کے جواب میں شاہد فاروقی نے کہا کہ الحمدللہ ہمارا بیک ٹو سکول پروگرام ملک بھر میںکامیابی سے چل رہا ہے اور اس کا اہم ترین بلا امتیا ز خدمت خلق ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ دین اسلام کے سچے پیروکار کی حیثیت سے خدمت خلق ہماری پہچان ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ اکنا ریلیف کے خدمت خلق کے منصوبوں کی وجہ سے ہمیں بہت اچھا فیڈ بیک ملا ہے ۔ لوگوں کے ذہنوں میںموجود غلط تاثرات دور ہوئے ہیں اور ہمارے ناقد ہمارے مددگار اور حمایتی بن گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی بھی تعلیمات ہے کہ جس معاشرے میںرہیں وہاں دینے والے بنیں اور فلاح کے کام کریں ۔

ICNA Relief, Moviz Asad Siddiqui, Shahid Farooqi, Altaj Ilyas,
اکنا ریلیف کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر التاج الیاس، ڈائریکٹر شاہد فاروقی اور ڈائریکٹر میڈیا معوذ اسد صدیقی کا مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

التاج الیاس نے بتایا کہ بیک ٹو سکول منصوبے پر اس سال تقریباً سوا دو لاکھ ڈالرز خرچ آئیں گے ۔انہوں نے مساجد اور دینی کمیونٹی کی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ اس پروگرام میں شامل ہو کر اپنا حصہ ڈالیں ۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز فاروقی نے کہا کہ اس سال نیویارک میں بیک ٹو سکول کے ایک یا ایک سے زائد میگا ایونٹ ہونگے جن میں ہم مئیر سمیت اہم منتخب قائدین و حکام کو مدعو کریں گے تاکہ انہیں بھی تنظیم کی ان سرگرمیوں کا علم ہو ۔اس موقع پر بیک ٹو سکول کے ساتھ ساتھ بچوں ، والدین اور مقامی کمیونٹی کی دلچسپی کے لئے موبائیل کلینک، فری فوڈ وغیرہ جیسے انتظامات بھی کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ الحمد للہ اہم منتخب قائدین اور حکام کی جانب سے اکنا ریلیف کے فلاحی کاموں کو نہ صرف مانا گیا ہے بلکہ انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا ہے ۔ہماری مسلم کمیونٹی سے اپیل ہے کہ وہ اکنا ریلیف کے خدمت خلق کے منصبوں میں اپناحصہ ڈالیں اور ہمارے ساتھ شانہ بشانہ چلتے ہوئے اپنا کردار بھی ادا کریں ۔

Related Articles

Back to top button