اوورسیز پاکستانیز

”اکنا کنونشن “ امریکی ریاست میری لینڈ میں مسلم کمیونٹی کا سب سے بڑا اجتماع شروع

تین روزہ ”اکنا ۔ ماس“ کنونشن میں امریکہ بھر سے مسلم امریکن کمیونٹی کے ہازروں ارکان شریک ، اسلامک سکالرز اور اہم شخصیات کے خصوصی خطابات ہونگے

میری لینڈ (اردونیوز ) امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں مسلم امریکن کمیونٹی کا سب سے بڑا چار روزہ اجتماع شروع ہو گیا ہے ۔ یہ اجتماع مسلم امریکن کمیونٹی کی اہم و نمائندوں تنظیموں ”اکنا “ اور ”ماس“ کے زیر اہتمام سالانہ کنونشن کے موقع پر منعقد ہو رہا ہے ۔ اس سال ان تنظیموں کے زیر اہتمام 47ویں سالانہ کنونشن میں نارتھ امریکہ بھر سے مسلم امریکن کمیونٹی کے ہزاروں ارکان کنونشن میں شریک ہو رہے ہیں ۔

میمورئیل ڈے کے موقع پر منعقد ہونیوالے اس کنونشن میں امریکہ کے نامور اسلامک سکالرز اور اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کنونشن میں مختلف سیشن سے خطابات کریں گے جن میں وہ دین اسلام کی تعلیمات سمیت اہم امور زندگی کے متعلق خصوصی خطابات کریں گے ۔

بالٹی مور کے وسیع و عریض کنونشن ہال میں منعقد ہونیوالے اس کنونشن میں نہ صرف دین اسلام کی تبلیغ کے کام ہی نہیں ہوتا بلکہ یہ چار روزہ اجتماع مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے ایک تفریخ کا سامان بھی فراہم کرتا ہے ۔ کنونشن میں ایک بڑے بازار کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں امریکہ بھر سے آئے مسلم وینڈرز ہر قسم کی اشیاءفروخت کرتے ہیں ، اسی طرح بچوں کی تفریح کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔

اجتماع میں پانچوں وقت کی نماز با جماعت ادا کی جا رہی ہے جس میں مسلم کمیونٹی کے ہزاروں ارکان یکجا ہو کر بار گاہ الٰہی میں سربسجود ہوتے ہیں ۔

Related Articles

Back to top button