اوورسیز پاکستانیز

پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنما اعجاز فرخ نانا بن گئے

چوہدری اعجاز فرخ کی صاحبزادی کے ہاں شمائلہ کے ہاں بچے کی پیدائش، پیپلز پارٹی امریکہ کے ساتھیوں کی مبارکباد

نیویارک ( اردونیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما ، سابق سرپرست اعلیٰ و سابق سینئر نائب صدر چوہدری اعجاز فرخ نانا بن گئے ہیں ۔ چوہدری اعجاز فرخ کی صاحبزادی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔چوہدری اعجاز فرخ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے شکر گذار ہیں کہ جنہوں نے ہماری صاحبزادی کو بیٹا عطاءکیا ۔ انہوں نے کہا کہ الحمد للہ بچہ زچہ دونوں خیریت سے ہیں ۔

دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر قائدین سرور چوہدری اور مدثر چوہدری سمیت دیگر نے اعجاز فرخ کو نانا ، ان کی اہلیہ عفت فرخ کو نانی اور صاحبزادے چوہدری شیراز کو ماموں بننے پر مبارکباد دی ۔ پارٹی ساتھیوں کی جانب سے کہا گیا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بے کے والدین اور بزرگوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں اور انہیں ڈھیروں خوشیاں عطاءفرمائیں ۔

چوہدری اعجاز فرخ جو کہ پاکستان کے نجی دورے پر ہیں ،کا کہنا ہے کہ وہ جلد نیویارک واپس پہنچیں گے

Related Articles

Back to top button