خبریںاوورسیز پاکستانیز

چوہدری اعجاز فرخ کی چھوٹی ہمشیرہ لاہور میں انتقال کر گئیں

پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ساتھیوں اور کمیونٹی کی جانب سے اعجاز فرخ سے ان کی ہمیشرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے

لاہور (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سینئر رہنما ، سابق سرپرست و سابق سینئر نائب صدر چوہدری اعجاز فرخ کی چھوٹی ہمشیرہ رخسانہ علی لاہور میںانتقال کر گئی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ اُن کی اچانک اپنے گھر میں طبیعت خراب ہوئی جو کہ سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔ مرحومہ کی عمر 65سال تھی اور ان کے پسماندگان میں شوہر کے علاوہ تین بیٹیاں شامل ہیں ۔
پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے ساتھیوں اور کمیونٹی کی جانب سے چوہدری اعجاز فرخ سے ان کی ہمیشرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا گیا ہے اور دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی ہمشیرہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ،آمین ۔
پیپلز پارٹی یوا یس اے ، گجرات ایسوسی آف نارتھ امریکہ اور لانگ آئی کمیونٹی کے چوہدری سرور ، مدثرچوہدری ، ظفر سلطان، اختر چوہدری ، شہزاد چوہدری ، ڈاکٹر احسن ، ڈاکٹراحسان، ڈاکٹرشفیق، چوہدری حبیب، چوہدری حمزہ ، چوہدری محمد اصغرگجر، جاوید چوہدری ،طارق محمود، محمود احمد ، احمد حسن ، شوکت چوہدری ،عشرت منیر، ظہیر عباس، اظہر علی ، فیصل مغل ، ارسلان مغل ، صفیان علی ، سیف علی ، انعام چوہدری ،خالد علی، خرم عباس، خرم ساہی،عامر چوہدری ،عباس چوہدری ،الیاس چوہدری ،مشتاق چوہدری اور ڈاکٹر آصف رحمان و دیگر نے چوہدری اعجازفرخ سے اظہارتعزیت کی ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے ۔
پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے خالد اعوان، میاں بشارت ، سیمی اسد،لطیف ڈالمیا،ذوالفقاربسرا، ظفر چٹھہ، راجہ اسد پرویز، عذرا ڈار، ڈاکٹرفخر الدین چوہدری ،شوکت بھٹہ ،سلمان ظفر، مجیب الحسن ،عبدالروف بھلی ، گل فرخندہ ، سلمان بٹ، ارشد عطا ، غلام عباس سمیت دیگر نے بھی چوہدری اعجاز فرخ سے ان کی چھوٹی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔
شفقت تنویر، فراست چوہدری ، وحید خان ، عدنا ن شفیق ، فرحان شفیق سمیت دیگر نے بھی اعجاز فرخ سے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان سے تعزیت کی اور ان کے غم میں شریک ہوئے ۔

Ijaz Farrukh sister passes away

Related Articles

Back to top button