پاکستانامیگریشن نیوز

امریکی ریاست الی نائے میں امریکی شہریت نہ رکھنے والا بھی پولیس آفیسر بن سکے گا

گورنر الے نائے جے بی پرٹزکر نے قانون پرمسودہ قانون پر دستخط کرکے اسے قانونی حیثیت دے دی ہے ۔ ، الے نائے میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے قانون کی شدید مخالفت کی گئی ہے

الے نائے سٹیٹ کے نئے ریاستی قانون کے تحت الے نائے میں پولیس آفیسر بننے کے کسی بھی امیدوار سے اب امریکی شہریت کے حامل ہونے کا تقاضہ نہیں کیا جا سکے گا

شکاگو ( محسن ظہیر )امریکی ریاست الے نائے میں اب امریکی شہریت نہ رکھنے والے امیگرنٹس بھی پولیس آفیسر بننے کے اہل قرار دے دئیے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں گورنر الے نائے جے بی پرٹزکر نے قانون پرمسودہ قانون پر دستخط کرکے اسے قانونی حیثیت دے دی ہے ۔ ریاست الے نائے میں حزب اختلاف کی ریپبلکن پارٹی کی جانب سے قانون کی شدید مخالفت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ریاست لے انائے کے گورنر جے بی پرٹزکر نے ریاستی اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ مسودہ قانون بل نمبر3751پر دستخط کر دئیے ہیں جن کے بعد یہ بل ایک قانون کی حیثیت اختیار کر گیا ہے ۔ اس قانون کے تحت الے نائے میں پولیس آفیسر بننے کے کسی بھی امیدوار سے اب امریکی شہریت کے حامل ہونے کا تقاضہ نہیں کیا جا سکے گا۔ اس قانون جس کی اپوزیشن کی جماعت سے شدید مخالفت کی گئی ، کے مطابق ریاست میں مقیم کوئی بھی ایسا شخص جو کہ امریکی شہریت کا حامل نہ ہو تاہم وہ امریکہ میں قانونی طور پر مقیم ہو اور فیڈرل قوانین کے تحت ورک پرمٹ کا حامل ہو، وہ پولیس آفیسر کی جاب کے لئے اپلائی کر سکے گا۔ ایسے امیدواروں پر امریکی شہریت نہ ہونے کے علاوہ پولیس آفیسر بننے کے حوالے سے دیگر شرائط سے مطابقت رکھنا ضروری ہوگا۔

نئے قانون میں کہا گیا ہے کہ کم عمر میں امریکہ آنیوالے امیگرنٹس جن کے پاس ”ڈیفرڈ ایکشن فار چائلڈ ہُڈ ارائیول “(DACA) کا لیگل سٹیٹس بھی موجود ہے ، وہ بھی پولیس آفیسر کی جاب کے لئے اپلائی کرنے کے اہل ہو سکیں گے ۔

ریپبلکن پارٹی جو کہ الی نائے میں حزب اختلاب میں ہے ، کا اس قانون پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اب غیر امریکی شہری بھی امریکی شہریوں کو گرفتار کر سکیں گے ۔

Big Announcement for New Jersey Residents

Struggling to pay your water or sewer bills? New Jersey’s Low-Income Household Water Assistance Program can help you avoid service disruptions, restore services, pay reconnection fees, and stay up-to-date on payments.
Apply for the Low-Income Household Water Assistance Program today.

Call 2-1-1 or
visit
waterassistance.nj.gov

Related Articles

Back to top button