پاکستانکالم و مضامین

نیوٹرل اور عدلیہ کو اللہ کے سامنے جواب دینا ہوگا، عمران خان

ایک امریکی سازش کے تحت میر جعفراور میر صادق نے مل کر سازش ،سابق وزیر اعظم عمران خان کا اسلام آباد میں خطاب

اللہ کے اچھائی اور برائی کے حوالے سے احکامات کے پیش نظر بندے کو نیوٹرل رہنے کی اجازت ہی نہیں ، عمران خان کا جلسے سے خطاب

اسلام آباد (اردونیوز ) عمران خان نے کہا کہ ایک امریکی سازش کے تحت میر جعفراور میر صادق نے مل کر سازش کی ، بائیس کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو گرایا او ر اس کے بعد اس ملک کے بڑے بڑے ڈاکووں کو قوم پر مسلط کیا۔ میں سب اداروں کو پیغام دینا چاہتا تھا کہ قوم کیا چاہتی ہے ۔ قوم کسی صورت میں ان ڈاکووں کو تسلیم نہیں کرے گا

عمران خان نے کہا کہ میں ملک کے اداروں کے خلاف جنگ کرنے یا اداروں کا نقصان کرنے کے لئے نہیں نکلا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران چاہتے ہیں کہ ہم فوج اور عدلیہ سے لڑ پڑیں اور ان کے سامنے کھڑے ہو جائیں ۔ میں امپورٹڈ حکمرانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ سن لو کہ ہمارا جینا مرنا ، پاکستان میں ہے ۔عمران خان کو کائی باہر محلات ، جائیداد اور بزنس نہیں ہے۔ میں نے تیس سال باہر کمائی کی ، میرا مرنا جینا پاکستان میں ہے ۔ کبھی باہر کا پاسپورٹ لینے کا سوچا تک نہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ ادارے پاکستان کو چوروں سے بچا لے ، اگر انہوں نے تاخیر کی تو کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی غلام قوم بڑے کا م نہیں کر سکتی ، صرف آزاد قومیں بڑا نام بناتی ہیں ۔ہم نے قرارداد مقاصد میں کہا تھا کہ ہم ایک اسلامک فلاحی ریاست بنائیں گے ۔علامہ اقبال نے غلام قوم کو سنایا

اللہ نیوٹرل سے پوچھے گا کہ اچھی بات ہے کہ آپ نیوٹرل رہنا چاہتے ہیں ۔ کیسے آپ نے چوروں کو حکومت میں آنے دیا ۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ججوں سے پوچھے گا کہ بتاو¿ آپ نے میری زمین پر انصاف قائم کیا ؟کیا کمزور کو طاقت ور سے تحفظ دیا یا نہیں ؟نبی ﷺ کا فرمان ہے کہ وہ قوم تباہ ہو جاتی ہے کہ جہاں چھوٹا چور جیل جاتا ہے اور بڑا ڈاکو این آراو لے لیتا ہے ۔

اہم و تازہ خبروں کے لئے پڑھتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button