پاکستان

عمران خان کا شہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد مظاہرے کا اعلان

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی ہی نہیں جنسی تشدد کی اطلاعات بھی ہیں جو کہ نہایت ہی قابل مذمت ہیں

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ن لیگ کے 12 رہنماوں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دئیے، وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی پولیس کی درخواست منظور کی گئی ہے

 

اسلام آباد (اردونیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے ہفتہ کو اسلام آباد میں اور ملک بھر میں ڈویژن کی سطح پر احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں اپنے چیف آف سٹاف ڈاکٹرشہباز گل سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر کیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ شہباز گل سے ملنے کی کسی کو اجازت نہیں ہ۔ ہسپتال سے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل پر ذہنی اور جسمانی ہی نہیں جنسی تشدد کی اطلاعات بھی ہیں جو کہ نہایت ہی قابل مذمت ہیں ۔

دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے بھی جوابی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ن لیگ کے 12 رہنماوں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی پولیس کی درخواست منظور کی گئی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ، رانا مشہود، اویس لغاری، سیف الملوک، ملک غلام حبیب، مرزا جاوید، خضر حیات کھگہ، راجہ صغیر، عبدالرو?ف، اشرف رسول، بلال فاروق تارڑ اور رانا منان کے نام بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button