پاکستان

بائیڈن کامیابی کے قریب ، رہائشگاہ پر پروٹوکول تعینات کر دیا گیا

جو بائیڈن اگر صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ امریکہ کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے اور 78سالہ معمر ترین صدر ہوں گے

نیویارک (محسن ظہیر ) ” جو بائیڈن “ کو ریاست پنسلوینیا میں ووٹوں کی برتری حاصل ہو گئی ، گنتی جاری ہے ۔ پنسلوینیا کے الیکٹورل کالج کے 20ووٹ ہیں ، اس ریاست میں ابتدائی گنتی میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ساڑھے چھ لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل تھی لیکن جب ”ارلی ووٹوں “ کی گنتی شروع ہوئیں تو صدر ٹرمپ کی برتری میں ڈرامائی انداز میں کمی ہوئی اور جو بائیڈن دوڑ میں بہت پیچھے سے آکر ڈونلڈ ٹرمپ سے آگے نکل گئے ۔ پنسلوینیا میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔
پنسلوینیا میں ابھی بھی ایک لاکھ تیس ہزار ووٹوں کی گنتی ہونا باقی ہیں ۔ اس لئے ریاست کے حتمی نتائج کا اعلان نہیں کیا جا رہا ہے ۔جو بائیڈن اگر یہ ریاست جیت جاتے ہیں تو وہ الیکٹورل کالج کے 270ووٹوں کا ہدف حاصل کرنے اور صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہو جائیں گے تاہم صدر ٹرمپ کی جانب سے انتخابی عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور الیکشن کو فراڈ کیا جا رہا ہے۔ وہ اور ان کی ریپبلکن پارٹی متعدد ریاستوں میں انتخابات کو چیلنج کررہی ہے ۔ آنے والے دنوں میں دیکھنا ہوگا کہ کیا فیصلہ ووٹوں سے ہوگا یا عدالت میں ہوگا۔
پنسلوینیا کے علاوہ بھی جو بائیڈن دوسری اہم ریاستوں کہ جہاں پر گنتی جاری ہے ، میں جو بائیڈن کو برتری حاصل ہے اور امکان ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں سے بھی کم وقت میں جو بائیڈن فاتح قراردے دئیے جائیں گے لیکن یہاں ایک بار پھر یہ بات پیش نظر رکھنی چاہئیے کہ صدر ٹرمپ انتخابی عمل کو چیلنج کررہے ہیں اور مزید چیلنج کرنے کا اعلان کررہے ہیں ۔ قانونی و آئینی ماہرین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے پاس انتخابی نظام اور ووٹنگ کو چیلنج کرنے کے حوالے سے مضبوط بنیادیں اور شواہد موجود نہیں ہیں ۔ اس لئے وہ حتمی نتائج کے اعلان میں شاید تاخیر تو کرواسکیں لیکن حتمی نتائج کے اعلان کو روک نہ سکیں گے ۔
دریں اثناء ڈیلا وئیر میں جو بائیڈن کی رہائشگاہ پر ”نیشنل ڈیفنس ائیر فورس“ کو تعینات کر دیا گیاجو کہ صدارتی پروٹوکول یا وی وی آئی پی سیکورٹی کے اشارے ہیں ۔
جو بائیڈن اگر صدر منتخب ہو جاتے ہیں تو وہ امریکہ کے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے اور 78سالہ معمر ترین صدر ہوں گے ۔ منتخب ہونے کی صورت میں انہیں یہ بھی اعزاز حاصل ہوگا کہ انہوں نے کسی بھی امریکی صدر کو پہلی ٹرم کے بعد بعد ہرا دیا۔ واضح رہے کہ اس وقت تک امریکہ میں چار صدور دوسری ٹرم میں منتخب نہیں ہو سکے ۔ اگر صدر ٹرمپ ہار جاتے ہیں تو امریکہ کے پانچویں صدر ہوں گے کہ جو دوسری ٹرم میں ہار گئے۔ صدر ٹرمپ کا شمار ملک کے ان صدور میں بھی ہوتا ہے کہ جن کا مواخذہ ہوا تاہم سینٹ میں ان کے ٹرائل کی کوشش کامیاب نہ سکے۔

Joe Biden close to victory

Related Articles

Back to top button