پاکستانبین الاقوامی

کشمیری عوام کے حقوق کے حق میں صدارتی امیدوار بائیڈن کا پالیسی پیپر، APPACکا خیر مقدم

جو بائیڈن کی جانب سے ایک پالیسی پیپر ”جو بائیڈن ایجنڈا برائے مسلم امریکن کمیونٹی “ کے عنوان سے جاری کیا گیا جس میں انہوں نے مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے بھی اپنا ایجنڈا واضح کیا ہے

کشمیری عوام کے حقوق کے حوالے سے اپنی پالیسی پیپرمیں بات کرکے جو بائیڈن نے دنیا میں امن ، انصاف ، مساوات کےلئے ایک اصولی موقف اپنایا ہے جس کو سراہتے ہیں، ڈاکٹراعجاز احمد
کشمیر میں انڈین گورنمنٹ کو کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے تمام ضروری اقدامات لینے چاہئیے، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کا پالیسی پیپر میںکشمیری عوام کے حقوق سے متعلق موقف

Dr Ijaz Ahmad with Joe Biden

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (اے پی پیک ۔APPAC) کی جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کے کشمیری عوام کے حقوق اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف روا رکھے جانیوالے امتیازی سلوک پر جاوی کئے جانیوالے پالیسی بیان کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔
امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کے حوالے سے اپنی پالیسی بیان میں بات کرکے جو بائیڈن نے، دنیا میں امن ، انصاف ، مساوات کے لئے ایک اصولی موقف اپنایا ہے جس کو جتنا بھی سراہا جائے کم ہے۔ اسی طرح انہوں نے انڈیا میں اقلیتوں کے خلاف سٹیزن شپ ایکٹ اور نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز کے بارے بات کرکے بھی دنیا کی نا م نہاد سب سے بڑی جمہوریت بھارت کے چہرے کو بے نقاب کیا ہے ۔ ہم جو بائیڈن کے پالیسی بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ وہ صدر منتخب ہونے کی صورت میں اپنے اس اصولی موقف کو عملی شکل دلوانے میں فوری کردار ادا کریں گے ۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی جانب سے ایک پالیسی پیپر ”جو بائیڈن ایجنڈا برائے مسلم امریکن کمیونٹی “ کے عنوان سے جاری کیا گیا ہے ۔ اس پالیسی پیپر میں انہوں نے مسلم امریکن کمیونٹی کے لئے بھی اپنا ایجنڈا واضح کیا ہے ۔ اپنے ایجنڈے میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار نے کشمیر ی عوام کی صورتحال ، حقوق اور انڈیا میں اقلیتی کمیونٹیز کے خلاف بننے والے سٹیزن شپ ایکٹ اور این آر سی (نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز) کے بارے میں بھی اپنا ایجنڈا واضح کیا ہے ۔
جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ” کشمیر میں انڈین گورنمنٹ کو کشمیری عوام کے حقوق کی بحالی کے لئے تمام ضروری اقدامات لینے چاہئیے ۔مخالفین کوپر امن مظاہروں سے روک کر ، انٹر نیٹ کو سست کرنا ، مخالفین کو محدود کرنے جیسے اقدام سے جمہوریت کمزور ہوتی ہیں ۔
پالیسی بیان میں مزید کہا گیا کہ جو بائیڈن کو نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی )اور سٹیزن ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) جیسے اقدامات سے بھی مایوسی ہوئی ۔یہ اقدامات ملک کی سیکولرازم کی طویل روایات اور متعدد نسلی اور کثیر مذہبی جمہوریت کو برقرار رکھنے سے متصادم ہیں۔
ڈاکٹراعجاز احمد نے کہا کہ امریکن پاکستانی کمیونٹی وائٹ ہاو¿س میں ایسے صدر کو دیکھنا چاہتی ہے کہ جو عالمی امن ، انصاف اور انسانی حقوق کے حوالے سے عالمگیر اصولوں کی پاسداری کرنے کا عزم رکھتا ہو۔دریں اثناءAPPACنے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی کے چئیرمین ٹام پریز سے ملاقات کرے گی ۔

 

Pakistan-American body hails Biden’s support to Kashmiris’ cause

NEW YORK, June 28 (APP): A prominent Pakistani-American organization Sunday welcomed Democratic presidential nominee Joe Biden’s call for restoration of the rights of people in Indian occupied Kashmir as well as those of Muslims and other minorities in India, with the hope that, as US president, he would take immediate practical steps to uphold their respective causes.

Biden, a former US vice president, drew attention to the Kashmir issue and the plight of Indian Muslims in a policy paper, entitled: “Joe Biden’s agenda for Muslim American community’ which his campaign unveiled on Friday. He also expressed disappointment over the Prime Minister’s Narendra Modi’s other controversial measures, including Citizenship (Amendment) Act and the National Register of Citizens in Assam, that discriminate against Muslims. “We warmly welcome Mr. Biden’s policy declaration in support of people in occupied Kashmir and Muslims in India”, Dr. Ijaz Ahmed, chairman of the American-Pakistani Public Affairs Committee (APPAC), issued here.

The APPPAC chairman said Biden’s pronouncements reflected his determination to promote peace, justice and equality in the world and that the US Democratic leader would have their full support. By highlighting the human rights violations in Indian occupied Kashmir and the discriminatory policies against Muslims and other minorities in India, he said that Biden had fully exposed the really nature of ‘democracy’ in that country.

Last week, Biden held a virtual meeting with Dr. Ijaz Ahmed and several members of the Pakistani-American community during which he sought their support for his White House bid.

Meanwhile APPAC has announced that its leadership is scheduled to meet DNC chair Tom Perez on June 30th to highlight community concerns.


Joe Biden, Policy Paper, Kashmiri rights, CAA, NRC

Related Articles

Back to top button