بین الاقوامی

امریکہ بھر کی مساجد میں نماز جمعہ موقوف ،لوگوں نے گھروں پر نماز اداکی

ملک میں بسنے والے لاکھوں نمازیوں نے کرونا کی وجہ سے مساجد بند ہونے کی وجہ سے گھر پر نماز ظہر ادا کی گئی، انسانیت کو وبائی مرض سے نجات دلانے کےلئے دعائیں کی گئیں

نیویارک (اردو نیوز) امریکہ بھر کی تقریباً تمام مساجد میں 27مارچ کو جمعہ کے روز نماز جمعہ موقوف رہی ۔ کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے ملک بھر میں بسنے والے لاکھوں مسلم امریکن نے اپنے گھروں پر نماز ظہر ادا کی ۔ اس موقع پر نہ صرف امریکہ بلکہ دنیا بھر کے انسانوں کو وبائی مرض کرونا سے نجات دلانے کے لئے لوگوں نے اپنے گھروں پر نماز کے بعد خصوصی دعائیں کی۔
مساجد اور اسلامک سنٹرز کی انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا سمیت مساجد کے داخلی دروازوں پر نوٹس آویزاں کئے گئے کہ احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اور سٹیٹ اور سٹی حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے پیش نظر مساجد (و اسلامک سنٹرز ) عارضی طور پر بند ہیں ۔ اس لئے نماز ی حضرات اپنے گھروں پر نماز ادا کریں اور خصوصی دعائیں بھی کریں ۔
امریکن مسلم کمیونٹی کے علماءکرام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمیت میڈیا سٹریمنگ کی آن لائن سائٹس کا استعمال کرتے ہوئے اپنے وعظ و دین کی تبلیغ کا سلسلہ آن لائن شروع کر دیا ہے او ر یوں وہ مسلم امریکن کمیونٹی کے ایسے ارکان کہ جو اسلامک سنٹرز میں نہیں جاسکتے ، اب دینی تعلیمات کے سلسلے میں شروع ہونے والے آن لائن سلسلے کو استعمال کررہے ہیں ۔

Jumma prayers remain suspended in U.S. due to Coronavirus outbreak. Muslim American community members offered their prayer at their homes.

Urdu News USA

Related Articles

Back to top button