پاکستاناوورسیز پاکستانیز

اوورسیز پاکستانی ڈالر کا ریٹ کنٹرول کرسکتے ہیں ، گورنر سندھ

پاکستان کو عطیات کی نہیں سرمائیہ کاری کی ضرورت ہے ،گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے استقبالیہ سے خطاب

واشنگٹن ( اردو نیوز ) صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہر اچھے برے حالات میں اپنے آبائی وطن کا ساتھ دیتے ہیں ، اس وقت ملک کو” ڈونیشن“(عطیہ ) کی نہیں بلکہ ”انویسٹمنٹ“(سرمائیہ کاری ) کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کے دورے کے دوران پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
صوبہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ان دنوں امریکہ کے نجی دورے پر ہیں ، جہاں ان کے اعزاز میں پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن نے ریاست ورجینیا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکاتب فکر کی سرکردہ شخصیات ، بزنس مینوں اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی ، کامران ٹیسوری نے شرکا سے خطاب کرتے اوورسیز پاکستانیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان آئیں اور یہاں سرمایہ کاری کریں تاکہ ملک ترقی کرے
گونر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرنسی کی گراوٹ پر قابو پانے میں اوورسیز پاکستانی تاریخی کردار ادا کرسکتے ہیں ، ڈالرز کو پاکستان لاکر اور وطن عزیز میں سرمایہ کاری کرکے ڈالر کی اونچی اڑان کو روکا روکا جاسکتا ہے ۔
پاکستانی امریکن پریس ایسوسی ایشن کی طرف سے پاکستان کی سرکردہ شخصیات کی امریکہ میں مقیم پاکستانی نژااد امریکیوں سے ملاقاتوں سے مثبت نتائج نکلنے کی امید ہے ، گورنر سندھ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی۔

PAPA Reception in honor of Governor Kamran Tessori
PAPA Reception in honor of Governor Kamran Tessori

Related Articles

Back to top button