اوورسیز پاکستانیز

یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

مودی اور بی جے پی کی سرکار کا فاشسٹ ایجنڈا اور چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں ، اقوام عالم اور اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ، مقررین و مظاہرین

نیویارک (اردونیوز ) بھارت کے مقبوضہ کشمیر کو ضم کرنے کے غیر قانونی اقدام ، کشمیر میں مسلسل لاک ڈاو¿ن کا ایک سال مکمل ہونے اور بھارتی جبر و استبداد کے خلاف اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ یہ احتجاجی مظاہرہ ایسے وقت پر بھی کیا گیا کہ جب پاکستان کی درخواست پر اور چین کی سپورٹ سے سلامتی کونسل کی ارجنٹ میٹنگ بھی طلب کی گئی جس کا مقصد کونسل کے ارکان کو پانچ اگست 2019کے بعدکشمیری کی صورتحال و داہم امعاملات سے آگاہی دینا ہے۔اجلاس کے بعد خصوصی بیان بھی جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیویارک میں کورونا وبا کے دوران اقوام متحدہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے کا خاص طور پر پرمٹ حاصل کیا گیا ۔ مظاہرے میں کشمیری اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان کے علاوہ سکھ امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین نے بھی شرکت کی ۔
مظاہرین نے نیویارک سٹی کی کورونا وائرس کے حوالے سے گائیڈ لائینز پر عمل کرتے ہوئے مظاہرہ دو گھنٹے تک جاری رکھا ۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مودی حکومت ، مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاو¿ن،عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب بھارتی اقدامات کے خلاف اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے درج تھے ۔

Video

مظاہرے سے خطاب کے دوران کشمیری و پاکستانی امریکن کمیونٹی کے قائدین کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کا بازار گرم ہے۔دنیا کو چند ماہ لاک ڈاو¿ن میں گذارنے کے بعد انداز ہ ہوگیاہے کہ قید و بند میں زندگی کیسے اجیرن ہو جاتی ہے ۔ کشمیری عوام کو 74سالوں سے جبر و استبداد میں رکھا گیا ہے، ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور ان گنت پر مظالم ڈھاکر مسلسل لاک ڈاو¿ن میں رکھا جا رہا ہے۔
مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ کشمیری عوام کو سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے اور بھارت کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کے ارتکاب کے جرائم کے سلسلے میں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
مظاہرے میں شریک سکھ امریکن کمیونٹی کے ارکان نے بھی کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مودی اور بی جے پی کی سرکار کا فاشسٹ ایجنڈا اور چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں ، اقوام عالم اور اقوام متحدہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔
نیویارک میں انڈین مسلم اور کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کی جانب سے بابری مسجد کی جگہ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھے جانے کے اقدام کے خلاف بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔یہ احتجاجی مظاہرہ انڈین امریکن کمیونٹی کے رام مندر کے حق میں ہونے والے مظاہرے کے مقابلے میں ٹائمز سکوائر نیویارک میں ہوگا۔

Kashmir demonstration, United Nations

Related Articles

Back to top button