بین الاقوامی

امریکی سرمائیہ کار بھارتی دھوکے میں نہ آئیں ، بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مظاہرہ اس وقت کیا گیا کہ جب بھارتی قونصلیٹمیں امریکی صحافیوں اور کاروباری و سیاسی شخصیات کو نام نہاد سرمائیہ کانفرنس کے سلسلے میں ناشتے پر مدعو کیا گیا تھا

مظاہرہ اس وقت کیا گیا کہ جب بھارتی قونصلیٹ کی جانب سے امریکی صحافیوں اور کاروباری و سیاسی شخصیات کو نام نہاد سرمائیہ کانفرنس کے سلسلے میں ناشتے پر مدعو کیا گیا تھا

نیویارک (اردونیوز )نیویارک میں بھارتی قونصلیٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 18نومبر کو ہونیوالا یہ مظاہرہ اس وقت کیا گیا کہ جب بھارتی قونصلیٹ کی جانب سے امریکی صحافیوں اور کاروباری و سیاسی شخصیات کو نام نہاد سرمائیہ کانفرنس کے سلسلے میں ناشتے پر مدعو کیا گیا تھا ۔ احتجاجی مظاہرے کا مقصد امریکی صحافیوں اور امریکی کاروباری و سماجی شخصیات کو یہ باور کروانا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے سرمائیہ کاری کی ، کی جانیوالی پیشکش اور فراہم کئے جانے والے مواقع غیر قانونی اور دھوکہ دہی کے مترادف ہیں اور مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اقوام متحدہ کی قراردادوں سمیت عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔

Imtiaz-Ahmad

بھارتی قونصلیٹ کے سامنے ہونیوالے احتجاجی مظاہرے مین پاکستانی اور کشمیری امریکن کمیونٹی کے مقامی قائدین اور ارکان شریک ہوئے ۔ انہوں نے بھارت کی جعل ساز پالیسیوں اور مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط اور انسانی حقو ق کی بد ترین خلاف ورزیوں کے خلاف نعرہ بازی کی ۔
مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقامی قائدین نے کہا کہ امریکی سرمائیہ کار اور بزنس مین بھارتی دھوکہ بازی سے ہوشیار رہیں ۔ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی واضح قراردادیں موجود ہیں ۔بھارت کو کسی بھی عالمی یا اقوام متحدہ کے قانون کے تحت ، مقبوضہ کشمیر کا سٹیٹس تبدیل کرنے کا کوئی حق نہیں ۔ کشمیر کا فیصلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیر ی عوام کو استصواب رائے کا حق دے کو ہونا ہے ۔ مظاہرین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی کٹھ پتلی حکومت اور کشمیر بزنس ڈویلپمنٹ فورم نامی اداروں کی عالمی قوانین کی روشنی میں کوئی اہمیت نہیں ۔
احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اپنی یکجہتی کا اظہا ر کیا اور اقوام عالم اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسلہ کے حل کو فوری یقینی بنانے میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ۔

Kashmiri and Paksitani demonstration in front of Indian Consulate New York

Related Articles

Back to top button