پاکستان

مئیر شکاگو لاری لائٹ فٹ الیکشن ہار گئیں

شکاگو کے سابق پبلک سکول چیف پال ویلاس اور کک کاؤنٹی کے سابق کمشنر برینڈن جانسن کے درمیان اب اپریل میں ’رن آف الیکشن ‘ ہوگا

شکاگو ( شازیہ خان سے ) شکاگو کی پہلی سیاہ فام خاتون مئیر لاری لائٹ فٹ دوسری ٹرم کے لئے شکاگو کی مئیر بننے کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہیں ۔شکاگو میں مئیر کے منگل کو الیکشن ہوئے جس میں کوئی بھی امیدوار کامیابی کے لئے پچاس فیصد سے زائد مطلوبہ ووٹوں کا ہدف حاصل نہیں کر سکا جس کے بعد اپریل میں ’رن آف ‘ الیکشن کا اعلان کیا گیا ہے ۔

مئیر کے الیکشن میں شکاگو کے ایک عرصے تک پبلک سکول چیف رہنے والے پال ویلاس اور کک کاؤنٹی کے سابق کمشنر برینڈن جانسن سرفہرست رہے جن کے درمیان اب اپریل میں ’رن آف الیکشن ‘ ہوگا۔

مئیر لاری لائٹ فٹ جنہیں شکاگو کی پاکستانی کمیونٹی کے بڑے ارکان بھی سپورٹ کررہے تھے ، نے الیکشن میں اپنی شکست کو تسلیم کر لیا ہے ۔پہلے مرحلے میں پانچ لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ شکاگو کی گذشتہ تیس سال کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ شکاگو نے اپنے کسی بھی مئیر کو پہلی ٹرم کے بعد گھر بھیج دیا ہے ۔

پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اب میدان میں رہ جانیوالے دونوں امیدواروں پال ویلاس اور برینڈن جانسن نے اپریل الیکشن کی تیاریاں بھرپور طریقے سے شروع کر دی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button