علی رشید نیویارک سٹی کے منتخب کمپٹرولر مارک لیوائن کی ٹرانزیشن ٹیم کے رکن مقرر
نیویارک سٹی کمپٹرولر کا دفتر ، نیویارک سٹی کے 120 ارب ڈالر سے زائد کے سالانہ بجٹ کی نگرانی، آڈٹ اور پنشن فنڈز کے انتظام کی ذمہ داری نبھاتا ہے
نئے کمپٹرولر کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک مضبوط، شفاف اور مساوی نیویارک کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے ، علی رشید کا ٹرانزیشن ٹیم میں شامل کرنے پر مارک لیوائن کا شکرئیہ
نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت، امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ (APAG) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور کنگزلینڈ پراپرٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی رشید کو نیویارک سٹی کے منتخب کمپٹرولر مارک لیوائن کی ٹرانزیشن ٹیم کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔
مارک لیوائن، جو گزشتہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں نیویارک سٹی کے کمپٹرولر منتخب ہوئے، یکم جنوری 2026 کو عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ اس سے قبل تشکیل دی جانے والی ٹرانزیشن ٹیم نئی انتظامیہ کے ڈھانچے اور حکمت عملی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
علی رشیدجو کنگزلینڈ گروپ کے سی ای او اور امریکن پاکستانی ایڈووکیسی گروپ کے صدر بھی ہیںنے اپنی تقرری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئے کمپٹرولر کی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک مضبوط، شفاف اور مساوی نیویارک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
نیویارک سٹی کمپٹرولر کا دفتر ، نیویارک سٹی کے 120 ارب ڈالر سے زائد کے سالانہ بجٹ کی نگرانی، آڈٹ اور پنشن فنڈز کے انتظام کی ذمہ داری نبھاتا ہے۔ کمپٹرولر بطور چیف فنانشل آفیسر اور چیف آڈیٹر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ شہر کے مالی امور شفاف، مو¿ثر اور عوام کے بہترین مفاد میں چلائے جائیں۔
Ali Rashid Appointed to NYC Comptroller-Elect Mark Levine’s Transition Team
New York: Prominent Pakistani American entrepreneur, leader, activist, and organizer Ali Rashid has been selected to join New York City Comptroller-elect Mark Levine’s transition team, alongside an outstanding group of business and civic leaders.
Ali Rashid, CEO of Kingsland Group and President of the American Pakistani Advocacy Group (APAG), looks forward to supporting the Comptroller-elect as he steps into this vital role and works to shape a stronger, more equitable, and brighter future for our city.
The NYC Comptroller’s Office manages and audits how the city spends its $120+ billion annual budget. The Comptroller serves as the city’s Chief Financial Officer, Chief Auditor, and Pension Fund Manager—ensuring that New York’s finances are managed wisely, transparently, and in ways that benefit all New Yorkers.
#AliRashid #UrduNewsUSA



