اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

نیشنل بنک آف پاکستان نے امریکی عدالت میں مقدمہ جیت لیا

نیشنل بنک کے خلاف مقدمہ چند سال قبل دائر کیا گیا تھا جس کی امریکہ کی فیڈرل کورٹ میں سماعت جاری رہی بالآخر اس کیس میں نیشنل بنک کو بری الذمہ قرار دے دیا گیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان کو اپنے بنکنگ سیکٹر کے حوالے سے عالمی سطح پر ایک اہم کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ پاکستان کے نیشنل بنک آف پاکستان کے خلاف ایک مقدمہ درج تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ دہشت گردی کے لئے مالی مدد فراہم کی گئی ہے ۔ جنگ نیوز کے عبدالقیوم صدیقی جنہوں نے سب سے پہلے یہ خبر دی کہ پاکستان نے نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں نیشنل بنک آف پاکستان کے خلاف مذکورہ مقدمہ جیت لیا ہے ۔
مقدمے میں قانونی ٹیم کی قیادت احمد عرفان نے کی، اسی قانونی ٹیم نے کارکے، ریکوڈک اور پی آئی اے کے اثاثے منجمندکرنےکے مقدمات بھی لڑے، قانونی ٹیم کو نیشنل بینک پاکستان کے صدرکی معاونت بھی حاصل رہی۔
یہ مقدمہ چند سال قبل دائر کیا گیا تھا جس کی امریکہ کی فیڈرل کورٹ میں سماعت جاری رہی بالآخر اس کیس میں نیشنل بنک کو بری الذمہ قرار دے دیا گیا ۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر خدانخواستہ یہ مقدمہ پاکستان ہار جاتا تو اس کو بھاری جرمانہ ادا کرنا پڑنا تھا ۔

تازہ ترین اور اہم خبروں کے لئے اردو نیوز یو ایس وزٹ کرتے رہیں ۔ Urdu News USA ۔۔۔ اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button