پاکستان

لاہور ہائی کورٹ کے ذریعے نواز شریف کے بیرون ملک علاج کا راستہ نکل آیا، مسلم لیگ (ن) امریکہ کا فیصلے کا خیر مقدم

فیصلے کے چار اہم نکات ہیں جن کے تحت نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ہو گی ، نام ای سی ایل سے نکال د یاجائے گا، چارہفتے بیرو ن ملک رہ سکتے ہیں اور مدت قابل توسیع ہو گی

لاہور ہوئی کورٹ کے فیصلہ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ، روحیل ڈار، میاں فیاض ،رانا سعید، احمد جان

لاہور(اردو نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بیرون ملک روانگی اور علاج کو ممکن بنانے کا راستہ نکل آیا ہے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) اور برسرا قتدار پاکستان تحریک انصاف دونوں جماعتیں چاہتی تھیں کہ سیاسی لحاظ سے اس معاملے میں ان کی ”فیس سیونگ“(Face Saving)ہو تو اسے ہفتے کو لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل لسٹ سے نکالنے کے حکمانے نے ممکن کر دیا ہے ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی جس میں نیب پراسیکیوٹر، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور شہبازشریف کے وکیل درخواست پر دلائل دیے۔دوران سماعت شہباز شریف کی جانب سے عدالتی حکم پر تحریری ضمانت جمع کرائی گئی جس کے جواب میں سرکاری وکیل نے بعض اعتراضات اٹھائے۔جس پر عدالت نے خود ڈرافٹ تیار کرکے دونوں فریقین کو دیا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے عدالتی ڈرافٹ کو تسلیم کر لیا گیا جب کہ سرکاری وکلاءنے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ مسودے میں کوئی ضمانت نہیں طلب کی گئی اس لیے انہیں عدالتی ڈرافٹ پر تحفظات ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے چار اہم نکات ہیں جن کے تحت نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی اجازت ہو گی ، ان کا نام ای سی ایل سے نکال دی اجائے گا، وہ چارہفتے بیرو ن ملک رہ سکتے ہیں اور عدالت کی جانب سے دی گئی چار ہفتے کی مدت قابل توسیع ہو گی ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو فی الحال بیرو ن ملک جانے کی اجازت نہیں اور دیکھنا یہ ہوگا کہ اب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا راستہ کیسے نکالا جاتا ہے ۔
دوسری جانب سابق صد ر آصف علی زداری کی بیماری کی بنیاد پر ضمانت اور بیرون ملک روانگی کے حوالے سے پیش رفت کا جلد امکان ہے ۔
امریکہ میں موجود مسلم لیگ (ن) کے مقامی قائدین روحیل ڈار، میاں فیاض ،رانا سعید، احمد جان نے لاہور ہوئی کورٹ کے فیصلہ کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ میاں نواز شریف کو صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر چہ میاں نواز شریف کی بیرون ملک روانگی میں غیر ضروری تاخیر افسوسناک ہے تاہم عدالتی فیصلے کے بعد علا ج کو ممکن بنانے کی اہم رکاوٹ دور ہو گئی ہے ۔ روحیل ڈار، میاں فیاض ، احمد جان نے ساتھیوں سے اپیل کی کہ وہ میاں نواز شریف کی صحت یابی کےلئے خصوصی دعائیں کریں ۔

 

Nawaz Sharif, ECL, Lahore High Court

Related Articles

Back to top button