پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک سٹی نے ستمبر تک بڑے عوامی اجتماعات کے پرمٹ منسوخ کر دئیے

یہ اقدام کرونا وبا کی صورتحال کوپیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ سٹی انتظامیہ کے مطابق وبا پر مکمل طور پر قابو پانے تک بڑے اجتماعات کا کم از کم ستمبر تک رسک نہیں لیا جا سکتا۔ نیویارک سٹی

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک سٹی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سٹی میں ستمبر تک ہونیوالے تمام بڑے ایونٹس کے پرمٹس منسوخ کر دئیے گئے ہیں ۔ یہ اقدام کرونا وبا کی صورتحال کوپیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔ سٹی انتظامیہ کے مطابق وبا پر مکمل طور پر قابو پانے تک بڑے اجتماعات کا کم از کم ستمبر تک رسک نہیں لیا جا سکتا۔ نیویارک سٹی کے اس فیصلے کی وجہ سے نیویارک میں ہر سال مختلف ممالک کے ایام آزادی و دیگر مواقع پر منعقد ہونیوالے فیسٹو ل (میلے ) اور پریڈیں بھی منعقد نہ ہو سکیں گی ۔پاکستانی امریکن کمیونٹی ہر سال روایتی خوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی پر میلے منعقد کرتی ہے اور نیویارک سٹی میں پریڈ منعقد کرتی ہے۔ یہ اجتماعا ت بھی سٹی کی مذکورہ نئی پالیسی کے تحت ممکن نہیں ہوں گے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکہ کی بیشترریاستوں میں کرونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اکتوبر نومبر میں وائرس کی نئی لہر آنے کا امکان بھی ہو سکتا ہے ۔

NYC Cancels All Large Events Requiring City Permit Through September

Related Articles

Back to top button