پاکستان

نیویارک سٹی کو پہلے مرحلے میں کھول دیا گیا

پہلے فیز میں کنسٹرکشن، مینو فیکچرنگ اور ریٹیل سٹورز سمیت دیگر سمال بزنس میں کام کرنے والے چارلاکھ افراد اپنے کاموں پر واپس جا سکیں گے

نیویارک (محسن ظہیر سے ) کرونا وائرس وبا کے ٹھیک100دن کے بعد امریکہ کے بڑے شہر نیویارک کو پہلے فیز میں کھول دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان مئیر بل ڈبلازیو نے یہاں انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کے ساتھ پریس کانفرنس میں کیا۔پہلے فیز میں کنسٹرکشن، مینو فیکچرنگ اور ریٹیل سٹورز سمیت دیگر سمال بزنس میں کام کرنے والے چارلاکھ افراد اپنے کاموں پر واپس جا سکیں گے ۔
دنیا بھر میںامریکہ اور امریکہ میں نیویارک سٹیٹ بالخصوص نیویارک سٹی کرونا وائرس وبا کا مرکز بنا رہا۔ نیویارک سٹی میں دو لاکھ سے زائد نیویارکرز وائرس سے انفیکٹ ہوئے جبکہ 22ہزارسے زائد شہری لقمہ اجل بن گئے جن میں پاکستانی بھی سینکڑوں کی تعداد میں شامل رہے ۔نیویارک سٹی میں وائرس کا پھیلاو¿ جب عروج پر تھا تو اس شہر میں ایک دن میں 800لوگ روزانہ بھی لقمہ اجل بنے ۔ شٹ ڈاو¿ن کی وجہ سے نیویارک کی معیشت شدید متاثر ہوئی اور بڑی تعداد میں لوگ بے روز گار ہو گئے ۔
مئیر ڈبلازیو کی جانب سے کہا گیا کہ پہلے فیز میں جو بزنس کھل رہے ہیں ، وہاں کام کرنے والے افراد کو ماسک پہننے سمیت حفاظتی انتظامات کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نیویارک سٹی میں بسوں اور ٹرینوں میں صفائی کے خاطر خواہ انتظام کئے جا رہے ہیں تاکہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر محفوظ ہو ۔

 

New York city opens in first phase

Related Articles

Back to top button