پاکستان

کورونا ویکسین نا منظور، نیویارک سٹی ملازمین ویکسین مینڈیٹ کیخلاف سراپائے احتجاج

نیویارک سٹی کے مئیر کی جانب سے سٹی ملازمین کے کام پر آنے کو ویکسین سے مشروط کرنے کے تقاضے کے خلاف نیویارک سٹی میں سٹی گورنمنٹ ملازمین کا بڑا احتجاج

مئیر بل ڈبلازیو کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر ہزاروں سٹی گورنمنٹ ملازمین سڑکوں پر نکل آئے، بروکلین برج (پل ) کی طرف مارچ کیا اور پُل پر ہی نہیں بلکہ شہر بھر میں ٹریفک اور کاروبار زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا

" "

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکہ کورونا وائرس وبا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں سر فہرست رہا، وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات بھی اسی ملک میں ہوئی اور امریکہ ہی وہ ملک ہے کہ جس نے کورونا وائرس کی ایک نہیں بلکہ ایک سے زائد ویکسین بنائیں ۔ان تمام حقائق کے باوجود امریکہ میں ابھی ایک شہریوں کی ایک قابل ذکر تعدادکورونا ویکسین لگوانے کےلئے تیار نہیں ۔ نیویارک سٹی کے مئیر اور سٹی گورنمنٹ کی جانب سے سٹی ملازمین کے کام پر آنے کو ویکسین سے مشروط کرنے کے تقاضے کے خلاف نیویارک سٹی میں سٹی گورنمنٹ ملازمین کا بڑا احتجاج ہوا جس میں سینکڑوں نہیں بلکہ ایک اندازے کے مطابق بیس ہزار سے زائد سٹی ملازمین اور ویکسین مخالفین نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ مئیر نیویارک کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نیویارک سٹی کے ملازمین موسوائے جیل سٹاف کے کام پر آنے کے لئے کورونا ویکسین لگوانا ہوگی بصورت دیگر انہیں بغیر تنخواہ کے چھٹی پر گھر بیٹھنا ہوگا ۔اس فیصلے کے خلاف احتجاج کے طور پر ہزاروں سٹی گورنمنٹ ملازمین سڑکوں پر نکل آئے اور اُن میں سے پانچ ہزار سے زائد نے بروکلین برج (پل ) کی طرف مارچ کیا اور پُل پر ہی نہیں بلکہ شہر بھر میں ٹریفک اور کاروبار زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ۔یہ ملازمین مسلسل نعرے لگاتے رہے کہ ”کورونا ویکسین ، نا منظور ، نا منظور “ مظاہرین ، مئیربل ڈبلازیو کے خلاف بھی مسلسل نعرہ بازی کرتے رہے ۔ مظاہرے کے دوران قانون کی خلاف ورزی کے زمرے میں پولیس کی جانب سے بیس سے زائد مظاہرین کو حراست میں بھی لیا گیا ۔

" "

اگر یہ کہا جائے کہ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ”ہمارے جسم ، ہماری مرضی “ تو شاید بے نہ ہوگا ۔ مظاہرین کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں روزگار کی آمدن سے محض اس لئے محروم کیا جا رہا ہے کہ ہم اپنے جسم کی اپنی مرضی کے مطابق حفاظت نہ کر سکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں نیویارک سٹی گورنمنٹ کی جانب سے عائد کردہ ویکسین مینڈیٹ کی شرط منظور نہیں ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم صحت عامہ کے لئے کبھی بھی خطرہ نہیں رہے ۔ انہوں نے سٹی گورنمنٹ کی جانب سے ویکسین لگوانے والے کے لئے دی جانیوالی ترغیات کو رشوت قراردیتے ہوئے کہا کہ ہمیں رشوت دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ہم ویکسین لگوائیں ۔مظاہرین نے مئیر ڈبلازیو کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اکیلا چھوڑ دو اور اپنا کام کرنے دو۔
نیویارک سٹی کے ریپبلکن امیدوار برائے مئیر کرٹس سلوا بھی مظاہرے میں شریک ہوئے ۔ مظاہرے میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایسے آفیسر بھی شریک تھے کہ جو ویکسین لگوانے کے خلاف ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے فراض کی راہ میں اپنی جان قربان کر سکتے ہیں لیکن کسی کےلئے وبا کے حوالے سے خطرہ نہیں بن سکتے ۔

" "

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹی میں پہلے محکمہ تعلیم اور صحت کے ملازمین کے لئے ویکیسن لگواکر کام پر آنا لازم تھا تاہم گذشتہ ہفتے سے مئیر ڈبلازیو کی جانب سے تمام سٹی ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ انہیں کام پر آنے کے لئے ویکسین لگوانا لازم ہوگا۔

New York city muncipal employees vaccine mandate

Related Articles

Back to top button