مئیرنیویارک ظہران ممدانی کا منگل 27جنوری سے سکولوں کے کھولے جانے کا اعلان
مئیر ممدانی کی جانب سے نیویارک سٹی میں برفانی طوفان کی وجہ سے سوموار26جنوری کو سکول آن لائن کئے جانے کا اعلان کیا گیا تھا
نیویارک ( اردو نیوز) نیویارک سٹی کے مئیر ظہران ممدانی اور نیویارک سٹی پبلک اسکولز کے چانسلر کامر ایچ۔ سیموئلز نے اعلان کیا ہے کہ پیر کو ایک دن کی آن لائن تعلیم کے بعد، منگل 27 جنوری سے نیویارک سٹی کے تمام سرکاری اسکولز میں دوبارہ بالممشافہ تدریس کا آغاز ہو جائے گا۔انتظامیہ کے مطابق تمام تعلیمی سرگرمیاں اور اسکول پروگرامز معمول کے مطابق بحال کر دیے جائیں گے۔
مئیر ممدانی نے کہا کہ شہر کے تمام پانچوں بورو میں سٹی ورکرز نے سڑکوں کی صفائی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات کام کیا، جبکہ اساتذہ اور طلبہ نے آن لائن کلاسز کے ذریعے سیکھنے کا عمل جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول سہولیات کے عملے کی انتھک محنت کی بدولت اب طلبہ اور عملے کو دوبارہ کلاس رومز میں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں۔
اسکولز چانسلر کامر ایچ۔ سیموئلز نے کہا کہ مشکل وقت میں کمیونٹیز نے مل کر طوفانی حالات کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے اسکول عملے، اساتذہ، طلبہ اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک متحرک اور مضبوط تعلیمی نظام کی قیادت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
حکام کے مطابق ہفتے کے اختتام اور پیر کے روز نیویارک سٹی پبلک اسکولز کی فسیلٹیز ٹیموں نے تمام اسکول عمارتوں میں برف اور برفانی تہوں کی صفائی کی، داخلی راستے محفوظ بنائے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ عمارتیں مناسب طور پر گرم ہوں۔پیر کو آن لائن تعلیم کا فیصلہ طلبہ، والدین اور عملے کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا، جبکہ ریاست نیویارک کی 180 روزہ تدریسی شرط کو بھی پورا رکھا گیا۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 3 لاکھ 75 ہزار طلبہ اور والدین، یعنی متوقع تعداد کا قریب 80 فیصد، آن لائن کلاسز میں لاگ ان ہوئے، جن کی معاونت 1 لاکھ 25 ہزار سے زائد اساتذہ نے کی۔
واضح رہے کہ ہائی اسکول کے طلبہ اور جماعت ششم تا دوازدہم کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے پیر کا دن پہلے سے طے شدہ پروفیشنل لرننگ ڈے کے باعث تعطیل رہا۔
New York, Mayor Zohran K. Mamdani and New York City Public Schools Chancellor Kamar H. Samuels (NYCPS) announced that all New York City Public Schools will be open for in-person learning Tuesday, Jan. 27, following a one-day pivot to remote instruction Monday.



