پاکستان

نیویارک میں کورونا موجود، احتیاط کریں ، نیویارک ہیلتھ کمشنر کی پریس کانفرنس

کورونا سے بچاؤ کے لئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں ، نیویارک سٹی کے ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ایشون وسان اور ٹیسٹ اینڈ ٹریس کارپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈ لانگ کی مشترکہ پریس کانفرنس

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی میں کورونا وائرس کی صورتحال قدرے بہتر ہے ، ہسپتالوں اور انتہائی نگہداشت کے وارڈز پر کوئی زیادہ لوڈ نہیں لیکن اس کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ نیویارک سٹی میں کوروناختم ہو گیا ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ کورونا بدستور موجود ہے اور شہریوں کو چاہئیے کہ وہ ماسک پہنیں اور وائرس سے بچاو¿ کے لئے ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔ ایسا کہنا ہے نیویارک سٹی کے ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ایشون وسان اور ہیلتھ اینڈہاسپٹل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیسٹ اینڈ ٹریس کارپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹیڈ لانگ کا ۔

نیویارک سٹی ہال میں ایتھنک میڈیا کی پریس کانفرنس سے مشترکہ طور پر خطاب کرتے ہوئے سٹی حکام نے شہریوں کو ایڈوائس دی کہ کسی بھی علامات کی صورت میں گھر پر کورونا ٹیسٹ کٹ کا استعمال کرتے ہوئے کورونا ٹیسٹ کریں اور اگر کوووڈ ۔۹۱ٹیسٹ مثبت آئے تو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیسٹ اینڈ ٹریس لائن 212-COVID19پر کال کریں جہاں ڈاکٹر سے رابطہ کروایا جائے گا اور ڈاکٹرز کوووڈ ۹۱کی ادویات تشخیص کرے گا جو کہ مریض کو فوری طور پر گھر ارسال کر دی جائیں گے ۔
ڈاکٹر ٹیڈ لانگ کا کہنا تھا کہ جتنی جلدی کوووڈ۹۱وائرس کی تشخیص ہوتی ہے اور اتنی جلدی اقدام کرنے چاہئیے ۔ ان اقدمات کے نتیجے میں وائرس کا ”لوڈ “ کم سے کم مریض تک پہنچے گا اور اثرات بھی کم ہوں گے ۔مزید براں فوری طور پر ڈاکٹر کی تجویز کردہ کوووڈ کی ادویات استعمال کی جائیں تاکہ جلد از جلد صحت یاب ہوا جائے ۔

ہیلتھ کمشنر ایشون وسان نے کہا کہ ماسک کا استعمال ضروری ہے ۔ اس سے نہ صرف آپ خود کو وائرس سے محفوظ رکھتے ہیں کہ بلکہ دوسروں کو بھی علیل ہونے سے بچاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ بہت ضروری ہے اور یہ جان بچانے اور علیل ہونے سے بچاتی ہے ۔ کمشنر ایشون نے مزید کہا کہ کوووڈ ۹۱ کی ویکسین کی وجہ سے وبا پر قابو پانے اور لوگوں کو محفوظ بنانے میں بہت مدد ملی ہے ۔ لہٰذا ویکسین ضرور لگوائیں اور جنہوں نے ویکسین لگوا رکھی ہے ، وہ بوسٹر شاٹس ضرور لگوائیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہیلتھ سسٹم اور ہسپتالوں بالخصوص آئی سی یو وارڈز پر دباؤ نہیں ہے لیکن ایک بار پھر کہوں گا کہ بہتر صورتحال کا مطلب یہ نہیں کہ ہم احتیاط نہ کریں ۔

نیویارک پبلک سکولوں کے بارے ایک سوال کے جواب میں کمشنر ایشون کا کہنا تھا کہ نیویارک سٹی کے پبلک سکولوں میں سٹوڈنٹس اور سٹاف کو وبا سے محفوظ بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کئے گئے جس کا نتیجہ یہ ہے کہ سکولوںمیںوائرس کے پھیلنے کی شرح بہت کم رہی ۔ موسم گرما کے بعد سکول جب کھلیں گے تو ایک بار پھر ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ شہری پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرتے وقت اور ”اِان ڈور “ ایسے مقامات کہ جہاں اجتماع ہو ، وہاں بھی ماسک پہنیں گے ۔ ماسک وائرس سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو رہا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کووڈ ۹۱ کے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں لیکن اچھی بات یہ ہے کہ وائرس کا شکار ہونے والے لوگ زیادہ علیل نہیں ہو رہے اور صحت یاب ہو رہے ہیں جس کی ایک اہم وجہ ویکسین ، علاج اور ادویات ہیں ۔جہاں تک ویکسین کا تعلق ہے تو ویکسین نے موجودہ دور اور سابقہ صدی میں وباو¿ں کے دوران بہت زندگیاں بچائیں ۔

”مانکی پاکس وائرس“ کے بارے ایک سوال کے جواب میں کمشنر ایشون کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہمارے پاس جو اعداد و شمار مرتب ہوں گے ، وہ ہم لوگوں سے شئیر کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مانکی پاکس وائرس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سیکس ، جسمانی رابطے اور علیل شخص سے پھیل رہا ہے ۔ یہاں ایک پھر یہ کہیں گے کہ احتیاط بہت ضروری ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button