امیگریشن نیوزپاکستان

نیویارک کی خاتون پولیس کمشنر عہدے سے سبکدوش ہوتے وقت آبدیدہ ہو گئیں

نیویارک کی پہلی خاتون پولیس کمشنر کیشنٹ سویل اپنے عہدے سے سبکدوش ہو گئیں، پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

نیویارک (محسن ظہیر ) نیویارک سٹی کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس کمشنر کیشنٹ سویل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوتے وقت آبدیدہ ہو گئیں۔ کمشنر سویل کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ان کی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لئے خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر کمشنر سویل نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ جو کہ امریکہ کا سب سے بڑا پولیس ڈیپارٹمنٹ ہے ، کے سب سے اعلیٰ عہدے سے سبکدوش ہونے کے موقع پر دئیے جانے والے ریمارکس پر آبدیدہ ہو گئیں ۔واضح رہے کہ کمشنر کیشنٹ سویل نے گذشتہ ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کیا آپ چھوٹے کاروبار کے مالک ہیں یا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں ؟ اسمال بزنس سروسِس آپ کی مد د کے لیے حاضرِ ہے!

دریں اثناءنیویارک سٹی کے مئیر ایرک ایڈمز کی جانب سے کمشنر سویل کے بعد نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی کمشنر کو عبوری کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے ۔

 

 

 

 

 

Related Articles

Back to top button