پاکستانامیگریشن نیوز

نیویارک سٹی کی خاتون پولیس کمشنر کا مستعفی ہونے کا اعلان

پولیس کمشنر کیشنٹ نیویارک سٹی کی پہلی اور امریکہ کی تیسری سیاہ فام پولیس کمشنرہیں

نیویارک(محسن ظہیر سے)نیویارک کی خاتون پولیس کمشنر کیشنٹ سویل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مئیر ایڈمز کے لئے بھی ان کے مستعفی ہونے کا فیصلہ سرپرائز تھا تاہم مئیر کی جانب سے کمشنر کے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

کمشنر کیشنٹ ، نیویارک سٹی کی جنوری2022میں پولیس کمشنر تعینات ہوئیں ۔ وہ نیویارک سٹی کی پہلی اور امریکہ کی تیسری سیاہ فام پولیس کمشنرہیں۔ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ ، امریکہ کا سب سے برا پولیس ڈیپارٹمنٹ ہے جس میں46ہزار یونیفارم اور سول ملازمین خدمات انجام دیتے ہیں ۔ کمشنر سویل اگر اپنے عہدے سے مستعفی ہوتی ہیں تو مئیر نیویارک ایرک ایڈمز ، نئے پولیس کمشنر کا تعینات کریں گے۔ موجودہ کمشنر سویل کی تقرری بھی انہوں نے ہی عہدہ سنبھالنے کے بعد کی تھی۔ یوں مئیر ایڈمز اپنے مئیر شپ کے پہلے دور میں دوسرے پولیس کمشنر کا تعینات کریں گے ۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ کمشنر سویل کی جگہ کسی اور خاتون کو ہی پولیس کمشنر تعینات کرتے ہیں یا کسی مرد کو یہ اہم ذمہ داری سونپتے ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹی میں پبلک سیفٹی ایک بڑا چیلنج ہے جسے سابق مئیر بل ڈبلازیو اور موجودہ مئیر ایرک ایڈمز نبرد آزما ہو رہے ہیں ۔ مئیر ایڈمز جو کہ ڈیموکریٹس ہیں ، کے سیاسی حریف ریپبلکن قائدین ، نیویارک سٹی میں پبلک سیفٹی پر موجودہ سٹی انتظامیہ کو ناکام قرار دیتے ہیں اور اس پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں ۔ دوسری جانب مئیر ایڈمز انتظامیہ کی جانب سے کہا جا تا ہے کہ انہوں نے پبلک سیفٹی میں بہتری کے لئے خاطر خواہ اقدام کئے جن کے نتائج برامد ہو رہے ہیں ۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں پانچ سو سے زائد پاکستانی جبکہ پندر ہ سو سے زائد مسلم امریکن بھی بطور پولیس آفیسرز خدمات انجام دیتے ہیں ۔ نیویارک سٹی میں تقریباً ایک لاکھ سے زائد مسلم کمیونٹی ارکان بھی بستے ہیں ۔

NYPD Police Commissioner Keechant Sewell

Related Articles

Back to top button