اوورسیز پاکستانیزبین الاقوامی

شاہد رضا رانجھا کی قیادت میں اوورسیز فورم کے وفد کی وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات

وزیر اعظم کی اوورسیز سے محبت دیدنی تھی،وزیر اعظم نے اوورسیز کا شکریہ بھی ادا کیا جو کثیر تعداد میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں اور سمندر پار پاکستانیوں کو اسمبلیوں میں دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا،شاہد رانجھا

سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ لوگوں کے طرز عمل پر افسوس ہے، شاہد رانجھا کا مظاہرے سے خطاب
اوورسیز پاکستانی فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
دیوان غلام مصطفی سمیت اوورسیز فورم کے ساتھیوں نے شاہد رضا رانجھا سمیت ساتھیوں کو الیکشن کمیشن کے سامنے کامیابی مظاہرہ اور وزیر اعظم عمران خان سے کامیاب ملاقات پر ساتھیوں کو مبارکباد دی

اسلام آباد (اردو نیوز )اوورسیز پاکستانی فورم کے چئیرمین شاہد رضا رانجھا کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیابعد ازاں وزیر اعظظم عمران خان سے خصوصی ملاقات بھی کی گئی ۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے مطالبات کئے گئے تھے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے نعرے بازی کی۔اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان اوورسیز فورم چودھری شاہد رضا رانجھا نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کے سامنے بیرون ممالک پاکستان کے لئے قیمتی زرمبادلہ کمانے والے مزدور اپنے حق کے لئے احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو اپنے وطن کی سیاست اور حالات کا بخوبی علم ہے اور وہ ملک کے مستقبل کی خاطر دیار غیر میں محنت مزدوری کر کے ملکی معیشت کو بہتر بنانے کے لئے اپنی کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے بل پیش کر کے قومی اسمبلی سے منظور کروانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کے لئے جو اقدامات کئے ہیں اس پر ہم ان کے مشکور ہیں انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں کے رہنماو¿ں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ لوگوں کے طرز عمل پر افسوس ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے نام مراسلے بجھوائے جائیں گے جس میں انہیں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمائت کرنے کا مطالبہ کریں گے انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو بھی ایک یاداشت پیش کی جائے گی اور انہیں سمندر پار پاکستانیوں کے جذبات اور احساسات سے آگاہ کیا جائے گا۔


دریں اثناءدیوان غلام مصطفی سمیت اوورسیز فورم کے ساتھیوں نے شاہد رضا رانجھا سمیت ساتھیوں کو الیکشن کمیشن کے سامنے کامیابی مظاہرہ کرنے پر مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ انشاءاللہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ اور الیکشن لڑنے کے حقوق کو یقینی بنائیں گے ۔
بعد ازاں اوورسیز فورم کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقاتک کی گئی ۔ملاقات میں اوورسیز کے لیے قانون سازی پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا۔اوورسیز کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم کی اوورسیز سے محبت دیدنی تھی۔وزیر اعظم نے اوورسیز کا شکریہ بھی ادا کیا جو کثیر تعداد میں زرمبادلہ بھیجتے ہیں۔اور وزیراعظم نے سمندر پار پاکستانیوں کو اسمبلیوں میں دیکھنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

Overseas Pakistanis voting rights

Related Articles

Back to top button