پاکستان

’پانی“ تنظیم کے زیر اہتمام”فوڈ باکسزکی تقسیم کا سلسلہ جاری

 ”پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک“ (PAANY) کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر مستحق افراد میں اشیاءخوردو نوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے

”پانی “ کے چئیرمین چوہدری اسلم ڈھلوں نے ”آغوش“ کے سی ای او اور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت کریم وٹو ، عبدالعزیز اور ذوالفقار باجوہ کے ساتھ مل کر مستحق افراد میںاشیاءخوردو نوش کے پیکٹ تقسیم کئے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک) کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف نیویارک“ (PAANY) کے زیر اہتمام کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر مستحق افراد میں اشیاءخوردو نوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ حسب معمول گذشتہ ہفتے ”پانی “ کے زیر اہتمام ”آغوش اڈلٹ ڈے کئیر سنٹر “ کے سامنے مستحق افراد میں اشیاءخوردو نوش کے پیکٹ تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر ”پانی “ کے چئیرمین چوہدری اسلم ڈھلوں نے ”آغوش“ کے سی ای او اور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت کریم وٹو ، عبدالعزیز اور ذوالفقار باجوہ کے ساتھ مل کر مستحق افراد میںاشیاءخوردو نوش کے پیکٹ تقسیم کئے ۔ اس سلسلے میں ان کے ساتھ مسلم امریکن کمیونٹی کی خدمت خلق میں پیش پیش تنظیم اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ ریلیف (اکنا ریلیف ) نیویارک نے خصوصی تعاون کیا اور انہیں فوڈ پیکٹس فراہم کئے ۔
بڑی تعداد میں لوگ مقررہ وقت پر ”آغوش“ کے دفترکے سامنے جمع ہو گئے جن میں چوہدری اسلم ڈھلوں ، کریم وٹو ، عزیز وٹو اور ذوالفقار باجوہ نے مل فوڈ باکسز تقسیم کئے ۔
شرکاءکی جانب سے اس اہم اور مشکل وقت میں کی جانیوالی مدد پر شکرئیہ ادا کیا گیا اور ”پانی“ کے کردار کو سراہا گیا ۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری اسلم ڈھلوں نے کہا کہ کرونا اور اس کے بعد کرفیو کے حالات کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات جاری ہیں اور یہ وقت ہے کہ ہم ایک دوسرے کی مدد کریں ۔ اس سلسلے میں ”پانی“ اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔
کریم وٹو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کی وجہ سے لوگوں کی ضروریات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اس لئے ہمیں مدد کے سلسلے کو جاری رکھنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی ارکان ،نہ صرف ایک دوسرے کی بلکہ ہر ایک کی بلا امتیاز مد د کریں ۔
عزیز وٹو نے کہا کہ ماہ رمضان ختم ہو گیا ہے ۔ ماہ رمضان میں ہمارے لوگوں نے خدمت خلق کے بہت کام کئے جو کہ قابل قدر ہیں۔ لوگوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے مدد کا سلسلے جاری رکھنا چاہئیے ۔ ذوالفقا ر باجوہ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی وہ تمام تنظیمیں اور افراد جو کہ خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ان کی وجہ سے کمیونٹی کا سر فخر سے بلند ہو رہا ہے ۔

Related Articles

Back to top button