بین الاقوامی

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 24سال کے بعد پاکستان پہنچ گئی

پاکستان پہنچنے والے آسٹریلیا کے 35 رکنی دستے میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیفگرین برگ بھی شامل ہیں،

اسلام آباد (اردونیوز) پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی میں ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم چوبیس سال کے بعد پاکستان پہنچ گئی ہے۔شائقین کرکٹ نے ٹیم آسٹریلیا کو خوش آمدید کہا ہے۔

پاکستان پہنچنے والے آسٹریلیا کے 35 رکنی دستے میں پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیفگرین برگ بھی شامل ہیں۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھی پاکستا ن کے دورے پر گرم جوشی اور خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔

آسٹریلوی وکٹ کیپر الیکس کیری نے پاکستان پہنچنے پر سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کردیںہیں ۔ کپتان نے بھی مارنس لبوشین کی کافی بناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی۔24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنیوالی ا?سٹریلیا کی قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور ا?فیشلز سمیت 35 رکنی اسکواڈ کے اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں کورونا ٹیسٹ سیمپل لیے گئے۔

 

 

Related Articles

Back to top button