امیگریشن نیوز

حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے بارے آگاہی کےلئے ویب سائٹ لانچ کر دی

ویب سائٹ پر پاکستان میں کرونا کی موجودہ صورت حال، حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی معلومات عوام کو فراہم کی جائیں گی

اسلام آباد(اردو نیوز) حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کے حوالے سے عوام کو صورتحال سے آگاہ کرنے ، اہم ہدایات جاری کرنے اور دستیاب میڈیکل و دیگر وسائل کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے سرکاری ویب سائٹ لانچ کر دی ہے ۔
اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے ویب سائٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا۔
کرونا ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہوگا
covid.gov.pk
اس موقع پر معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ عوام کو کرونا وائرس کی تازہ ترین اور مصدقہ اطلاعات پہنچانے کے لیے ویب سائٹ متعارف کرائی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان میں کرونا کی موجودہ صورت حال، حفاظتی اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی معلومات عوام کو فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ پر بروقت مریضوں کی تعداد اور حکومتی اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔

Pakistan Corona website

Related Articles

Back to top button