اوورسیز پاکستانیز

نیویارک میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات بحال

پاکولی کی جانب سے یکم اگست کو آئزن ہاور پارک میں جشن آزادی پاکستان منایا جائیگا، بشیر قمر

 آٹھ اگست کو کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر بروکلین میلہ 8اگست کومنعقد ہوگا، عزیز بٹ

نیویارک (اردونیوز ) نیویارک اور نیوجرسی سمیت امریکہ بھر میں گذشتہ اٹھارہ ماہ سے جاری کورونا وبا کی وجہ سے کاروبار زندگی کے ساتھ ساتھ کمیونٹی میں ہونیوالی اہم سرگرمیوں بھی معطل ہو کر رہ گئی تھیں اور ان سرگرمیوں میں امریکہ کے اہم شہروں میں منائے جانے والے جشن آزادی پاکستان کے میلے ، پریڈیں بھی شامل تھیں ۔ تاہم پاکستانی کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ’پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ ‘ (پاکولی ) کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ یکم اگست کو حسب سابق ، آئزن ہاور پارک ، لانگ آئی لینڈ میں حسب روایت یوم آزادی پاکستان دھوم دھام سے منایا جائیگا او ر اس سلسلے میں پارک میں پاکستان ڈے فیسٹول منعقد ہوگا جس میں کمیونٹی ارکان کو زیادہ سے زیادہ اور بڑی تعداد میں شرکت کے لئے دعوت دی گئی ہے ۔ پاکولی کے بانی چئیرمین بشیر قمر کے مطابق پاکولی ، ناسا کاونٹی کی مشکور ہے کہ جس نے اس سال یوم آزادی پاکستان منانے کے لئے انہیں آئزن ہاور پارک میں موقع فراہم کیا۔
دریں اثناءپاکستانی امریکن منرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عزیز بٹ کے مطابق آٹھ اگست کو کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر بروکلین میلہ منعقد ہوگا تاہم اس بار میلے کو یوم آزادی پاکستان کی مناسبت کے ساتھ منانے کے علاوہ کورونا وبا کے دوران بچھڑ جانے والے کمیونٹی ارکان کی یاد کے طور پر بھی منایا جائیگا۔

Related Articles

Back to top button