نیویارک سٹی کے منتخب مئیر زوہران ممدانی کا اپنی انتظامیہ کے دو عہدیداروں کا اعلان
زوہران ممدانی کے مطابق ان کی انتظامیہ میں ڈین فلو ہین فرسٹ ڈپٹی مئیر جبکہ ایلی بسگارڈ چرچ ، چیف آف سٹاف ہوں گی
نیویارک ( محسن ظہیر سے ) نیویارک سٹی کے منتخب مئیر زوہران ممدانی کی جانب سے اپنی انتظامیہ کے لئے نامزد کئے جانے والے اہم عہدیداروں کے ناموں کے اعلان کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ۔ زوہران ممدانی کی جانب سے ان کی انتظامیہ میں فرسٹ ڈپٹی مئیر اور چیف آف سٹاف کے عہدوں کے لئے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔
زوہران ممدانی کے مطابق ان کی انتظامیہ میں ڈین فلو ہین فرسٹ ڈپٹی مئیر جبکہ ایلی بسگارڈ چرچ ، چیف آف سٹاف ہوں گی ۔
واضح رہے کہ منتخب مئیر ممدانی کی جانب سے قائم کردہ ٹرانزیشن ٹیم ، ممدانی انتظامیہ کے عہدیداروں کی تشکیل کررہی ہے ۔ زوہران ممدانی ، یکم جنوری 2026کو نیویارک سٹی کے 111ویں مئیر کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ زوہران ممدانی چار نومبر کو ہونیوالے جنرل الیکشن میں نیویارک سٹی کے مئیر منتخب ہوئے ہیں ۔
الیکشن میں زوہران ممدانی کی سپورٹ کرنے والے پاکستانی ، بنگلہ دیشی اور ساؤتھ ایشین کمیونٹی کی اہم شخصیات کی نظریں بھی ممدانی انتظامیہ کے اہم عہدوں پر ہیں اور آنیوالے وقت میں معلوم ہوگا کہ ساؤتھ ایشین کمیونٹی میں کن اہم شخصیات کو ان کی انتظامیہ میں خدمات انجام دینے کے مواقع ملتے ہیں ۔
ظہران ممدانی ، ظوہران ممدانی، زہران ممدانی،
Mayor-elect Zohran Mamdani has appointed two people to top posts in his administration. Dean Fuleihan was chosen as first deputy mayor. Elle Bisgaard-Church was selected as chief of staff.



