پاکستان

”نیا پاکستان“ ، ”معلق پارلیمنٹ“یا ”مخلوط حکومت“

پاکستان میں الیکشن کے بعد اب بائیس کروڑ عوا م کی نظریں آئندہ حکومت کے قیام پر لگ گئیں،پارلیمنٹ کی معیاد مکمل ہونے کے بعد تیسری بار سویلین حکومت اقتدار نئی حکومت کو منتقل کرے گی

الیکشن والے دن کوئٹہ میں خود کش حملے کی وجہ سے ملک کے ایک حصے میں انتخابات پر خون کا دھبہ لگ گیا، خود کش دھماکے کے باوجود انتخابی عمل جاری رہا، آخری وقت پر پولنگ کا وقت بڑھانے کی اپیل مسترد ہوئی
امریکہ سمیت اوورسیز میںبسنے والی پاکستانی کمیونٹی اگرچہ ووٹ تو نہیں ڈال سکے تاہم ان کی الیکشن میں بھرپور دلچسپی رہی اور یہاں سیاسی جماعتوں نے وکٹری ریلیاں بھی نکالیں
امریکہ سمیت عالمی میڈیا کی انتخابی نتائج پر بھرپور توجہ ہے اور میڈیا رپورٹس میں پاکستان کی نئی حکومت کےلئے ممکنہ چیلنجوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔تربت میں فوجی پارٹی پر حملہ بھی ہوا
تمام اہم سیاسی و غیر سیاسی قائدین و حکام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تاہم ملک ایک اہم شخصیت جو اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تھے جو کہ اڈیالہ جیل میں قید کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکے

اسلام آباد (اردو نیوز ) پاکستان میں 25جولائی کو انتخابی عمل مکمل ہو گیا۔ آئندہ چند دنوں میں انتقال اقتدار کا مرحلہ شروع ہوگا ۔ یوں پاکستان میں دوسری بار ایسا ہوا کہ قومی اسمبلی نے اپنی معیاد پوری کی اور ملک میں تما تر افواہیں بے بنیاد ثابت ہونے کے بعد الیکشن کا بر وقت انعقاد ہوا۔انتخابی نتائج کے پیش نظر اب آنے والے دنوں میں دیکھنا یہ ہوگا کہ ”نیا پاکستان“ بنے گا یا ”معلق پارلیمنٹ “ ہی ملک کا سیاسی مستقبل ہو گی۔الیکشن والے دن کوئٹہ میں ہولناک خود کش حملہ ہوا جس میں دو درجن سے زائد افراد شہید ہوئے اور بڑی تعداد میں زخمی ہوئے جس کی وجہ سے انتخاب پر خون کا بڑا دھبہ لگ گیا ۔
امریکہ سمیت اوورسیز میںبسنے والی پاکستانی کمیونٹی اگرچہ ووٹ تو نہیں ڈال سکے تاہم ان کی الیکشن میں بھرپور دلچسپی رہی اور یہاں سیاسی جماعتوں نے وکٹری ریلیاں بھی نکالیں ۔امریکہ سمیت عالمی میڈیا کی انتخابی نتائج پر بھرپور توجہ ہے اور میڈیا رپورٹس میں پاکستان کی نئی حکومت کےلئے ممکنہ چیلنجوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے ۔پولنگ کے اختتام سے قبل تربت سے اطلاع آئی کہ ایک فوجی پارٹی پر حملہ ہوا جس میں جانی نقصان ہوا۔الیکشن میں پاکستان کی تمام اہم سیاسی و غیر سیاسی قائدین و حکام نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تاہم ملک ایک اہم شخصیت جو اپنا ووٹ نہیں ڈال سکے وہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف تھے جو کہ اڈیالہ جیل میں قید کی وجہ سے ووٹ نہیں ڈال سکے ۔

Tariq Shah - Accident Attornet Ad 2018

Related Articles

Back to top button